Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظلوم و محکوم قوم کے روشن مستقبل کے لئے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے قید و بند کی صحبتیں برداشت کیں اور آج بھی جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی


مظلوم و محکوم قوم کے روشن مستقبل کے لئے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے قید و بند کی صحبتیں برداشت کیں اور آج بھی جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی
 Posted on: 9/8/2014 1
مظلوم و محکوم قوم کے روشن مستقبل کے لئے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے قید و بند کی صحبتیں برداشت کیں اور آج بھی جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی
خالق کبھی بھی اپنی تحریک سے غداری نہیں کر سکتا اور خالق کا کو ئی جانشین نہیں ہو سکتا۔قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی
خود احتسابی کا عمل کسی بھی معاشرے کی ترقی کا ضامن ہو تا ہے جوہماری تحریک میں روز اول سے جاری ہے۔رکن رابطہ کمیٹی و صو بائی مشیر اوقاف عبدالحسیب
اتحاد طاقت کی علامت ہوتا ہے اور منتشر قومیں صرف تباہی کی جانب جاتی ہیں کیونکہ انتشار سے ہمیشہ ذلت اور ناکامی ملتی ہے۔ عبدالحسیب
قائد تحریک اپنے حصہ کا انقلا ب 36سال قبل لا چکے ہیں اور ان ہی کی بدولت انقلاب اور صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔ STC جوائنٹ انچار ج شبیر قائمخانی 
تحریک کے مشن کے تکمیل کے لئے ہمیں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر نا ہوگا ۔ زونل انچارج نو ید شمسی
ایم کیو ایم زون کے زیر اہتمام پکا قلعہ گراؤنڈ حیدرآبادمیں منعقد ہونے والے جنرل ورکر ز اجلاس سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔08،ستمبر ، 2014 ء
زندہ قومیں فنا ء ہو کر اپنی نسل کا مستقبل روشن کر تی ہیں۔ان خیالات کا اظہار حیدرآبادمیں متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم زون کے زیر اہتمام پکا قلعہ گراؤنڈ حیدرآبادمیں منعقد ہونے والے جنرل ورکر ز اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی مشیر برائے اوقاف عبدالحسیب ، ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کے جوائنٹ انچارج شبیر قائمخانی وا راکین سندھ کمیٹی یاور فیصل ، عائشہ آفتاب ، رعنا انصار، ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صو بائی اسمبلی سید وسیم حسین ، زبیر احمد خان ، صابر حسین قائمخانی ، راشد خلجی ، دلاور قریشی ، سمیت سیکٹر ز و یونٹس اور شعبہ خواتین کی ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم و محکوم قوم کے روشن مستقبل کے لئے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے قید و بند کی صحبتیں برداشت کیں اور آج بھی جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریکی پیغام کی ترویج کارکنان کا فرض ہے اور اپنی ذمہ داری سے غافل لو گ تحریک کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نظریہ سے غداری صر ف ایک کا رکن کر سکتا ہے کیونکہ تحریکوں میں قائد اور کارکن کا رشتہ ہو تا ہے اور قائد نظریہ کا خالق ہو تا ہے اورخالق کبھی بھی اپنی تحریک سے غداری نہیں کر سکتا اور خالق کا کو ئی جانشین نہیں ہو سکتا اورجناب الطاف حسین ایم کیو ایم کے بانی و قائد ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی و صو بائی مشیر اوقاف عبدالحسیب نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ خود احتسابی کا عمل کسی بھی معاشرے کی ترقی کا ضامن ہو تا ہے جوہماری تحریک میں روز اول سے جاری ہے اور ایم کیو ایم کے خلاف سازش کر نے والوں کا احتساب خود خدا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد طاقت کی علامت ہوتا ہے اور منتشر قومیں صرف تباہی کی جانب جاتی ہیں کیونکہ انتشار سے ہمیشہ ذلت اور ناکامی ملتی ہے اور اتحاد کی بدولت دنیاآپکی سچائی تسلیم کر تی ہے اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کو عالمی میڈیا کی جانب سے \"دی رائٹ مین \"کا خطا ب ملنا حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ہے ۔اجلاس سے سندھ تنظیمی کمیٹی جوائنٹ انچار ج شبیر قائمخانی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا چیپٹر کلوز کرنے والوں کے خود چیپٹر کلوز ہو گئے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سچائی پر مبنی جدوجہد آج پو ری دنیا میں تسلیم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ خدمت انسانیت کا درس دیا اور انکی عظیم جدوجہد کی بدولت ملک کے اعلی ایوانوں میں غریب و مظلوم نمائندے مو جو د ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطا ف حسین اپنے حصہ کا انقلا ب 36سال قبل لا چکے ہیں اور ان ہی کی بدولت انقلاب اور صدائیں بلند ہو رہی ہیں ۔اجلا س سے حیدرآباد کے زونل انچارج نو ید شمسی نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ تحریک کے مشن کے تکمیل کے لئے ہمیں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر نا ہوگا اور 17ستمبر کو شہر بھر میں شاندار جشن منا یا جائے گا اور اپنے قائد سے بھر پور محبت کا اظہار کیا جا ئے گا ۔ 

9/29/2024 4:23:55 PM