Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کاپنجاب میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ضلع لاہور کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا دورہ


ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کاپنجاب میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ضلع لاہور کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا دورہ
 Posted on: 9/8/2014 1
ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کاپنجاب میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ضلع لاہور کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا دورہ 
ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے ، سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں جن کی مدد کرنا ہمارا قومی ، دینی اور اخلاقی فریضہ ہے ، رانا اشرف
پا کستان بھر خصوصاً پنجاب کی عوام سیلاب زدگان کی امدا دکیلئے اپنے عطیات خدمتِ خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرؤائیں، عدنان انیس
لاہور ۔۔۔8، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کمیٹی کے جنرل سیکریٹری رانا اشرف ایڈوکیٹ ، سینئر جوانٹ سیکریٹری عرفان مئیو ، آفس سیکریٹری منیر احمداور جوائنٹ انچارج متحدہ سوشل فورم عدنان انیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ضلع لاہور کمیٹی کی جانب سے پنجاب میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر لگائے گئے امدادی کیمپ کا دور ہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائز لیا ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کے جنرل سیکریٹری رانا اشر ایڈوکیٹ اور جوائنٹ انچارج متحدہ سوشل فورم عدنان انیس نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ بلا تفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جو دکھی انسانیت کا درد دل میں رکھتے ہیں اور جوسیلاب زدگان کی تکالیف و مشکلات کو اپنے سینے میں محسوس کرتے ہوئے متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے ، سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں جن کی مدد کرنا ہمارا قومی ، دینی اور اخلاقی فریضہ ہے اور اب تک ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمتِ خلق کی جانب سے پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی امدا د کیلئے چار مرکزی کیمپ قائم کیئے جا چکے ہیں جہاں پاکستان کی عوام دل کھول کر اپنے عطیات جمع کروا رہے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان بھر خصوصاً پنجاب کی عوام سے اپیل کی کے وہ سیلاب زدگان کی امدا دکیلئے اپنے عطیات خدمتِ خلق فاؤنڈیشن میں جمع کروائیں تاکہ متاثرین کو فوری اور بھرپور امداد کی جاسکے

9/29/2024 4:20:01 PM