Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سوشل میڈیا کا جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ پیغام کو دنیا بھر میں پھیلا نےکیلئے اپنا کر دار ادا کر رہا ۔ ڈاکٹر سلیم دانش


ایم کیوایم سوشل میڈیا کا جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ پیغام کو دنیا بھر میں پھیلا نےکیلئے اپنا کر دار ادا کر رہا ۔ ڈاکٹر سلیم دانش
 Posted on: 9/8/2014 1
ایم کیوایم سوشل میڈیا کا جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ پیغام کو دنیا بھر میں پھیلا نےکیلئے اپنا کر دار ادا کر رہا ۔ ڈاکٹر سلیم دانش 
ایم کیوایم کی جدوجہد سمیت ملکی وغیرملکی صورتحال کو دنیا بھر میں پھیلانے کیلئے متحدہ سوشل میڈایا کاکردار قابل ستائش ہے ڈاکٹر سلیم دانش
ایم کیوایم برطانیہ سوشل میڈیا کے اجلاس سے گفتگو 
لندن ۔۔8ستمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ سوشل میڈیا کے ارکان کااجلاس لندن کے مقامی آفس میں منعقد کیا گیا جس میں ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزرڈاکٹر سلیم دانش، آرگنائزنگ کمیٹی ارکان ، سوشل میڈیا کے ذمہ داران و ارکان نے شرکت ۔اجلاس سے ڈاکٹر سلیم دانش نے اظہار خیال کر تے ہوئے آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے جس کے ذریعہ دنیا بھر کے عوام تازہ ترین صورتحال سے انتہائی کم وقت میں لمحہ بہ لمحہ کی خبروں سے آگا ہ ہوجاتے ہیں لہٰذا سوشل میڈیا کے ارکان قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ پیغام کو سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں پھیلا ئیں تاکہ دنیا بھر کے عوام جناب الطاف حسین کی حقیقت پسندی وعملیت پسندی کے فلسفہ اور حق پر ستانہ جدوجہد سے آگہی حاصل کر سکیں ۔انہوں نے کہا ایم کیوایم برطانیہ کی سوشل میڈیا کے ارکان نے مختصر وقت میں نہایت منظم انداز میں ایم کیوایم کی جدوجہد سمیت ملکی وغیرملکی صورتحال کو جس طرح دنیا بھر میں پھیلانے میں اپنا کر دار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔اس موقع پر ایم کیوایم برطانیہ سوشل میڈیا کے انچارج ہاشم اعظم نے سوشل میڈیاکی اہمیت وافادیت اور ایم کیوایم برطانیہ کے آفیشل اکاونٹس کے بارے میں تفصیلی اظہار خیال کیا اور کام کو مزید مربوط اور منظم بنانے پر زور دیا ۔

9/29/2024 4:24:31 PM