Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جوڈیشری اورپاک افواج کے درمیان ترسیلی تبادلوں کے بعد ملک جس بحرانی کیفیت سے دوچارہواہے اس کااندازہ نہیں لگایاجاسکتا ۔ الطا ف حسین


جوڈیشری اورپاک افواج کے درمیان ترسیلی تبادلوں کے بعد ملک جس بحرانی کیفیت سے دوچارہواہے اس کااندازہ نہیں لگایاجاسکتا ۔ الطا ف حسین
 Posted on: 11/7/2012

 

جوڈیشری اورپاک افواج کے درمیان ترسیلی تبادلوں کے بعد ملک جس بحرانی کیفیت سے دوچارہواہے اس کااندازہ نہیں لگایاجاسکتا ۔ الطا ف حسین
میں نے گزشتہ کئی مہینوں کے دوران اپنے خطابات اوربیانات میں ببانگ دہل کہاتھاکہ اداروں کاباہمی نفرتوں اور کدورتوں کا
سامنے لانا اورقابل حل اختلافات کوناقابل حل اختلافات کی شکل دینا ملک کے مستقبل کیلئے کسی بھی طرح بہترنہیں ہوسکتا
تمام محترم ادارے اپنے مسائل واختلافات مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرلیں ، اسی میں ملک اورقوم کی فلاح بھی مضمرہے
ہم پاکستان کے امیج کو کسی فردکی ذاتی خواہشات یاچندافرادکی خواہشات کی بھینٹ نہ چڑھائیں بلکہ عوام کی امنگوں اور
ان کے جذبات واحساسات کے ترجمان بنیں، اتحادکابھرپورمظاہرہ کریں
تمام محترم ومقدس ادارے ایک دوسرے کااحترام کریں اور اپنے اپنے دائرے میں رہ کرکام کریں
امید ہے دونوں مقتدرادارے میرے تھوڑے کہے کوبہت جانیں گے اورکسی مثبت نتیجے پر پہنچیں گے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔7 نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ جوڈیشری اورپاک افواج کے درمیان ترسیلی تبادلوں کے بعد ملک جس بحرانی کیفیت سے دوچارہواہے اس کااندازہ نہیں لگایاجاسکتا۔اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں وہ واحدشخص ہوں جس نے اداروں کے درمیان چپقلش کو محسوس کرتے ہوئے گزشتہ کئی مہینوں کے دوران اپنے خطابات اوربیانات میں ببانگ دہل کہاتھاکہ اس وقت ملک کو استحکام اوریکجہتی کی بہت ضرورت ہے اوران حالات میں جوڈیشری اورمسلح افواج یادیگراداروں کاباہمی نفرتوں اورکدورتوں کاسامنے لانا اورقابل حل اختلافات کو ناقابل حل اختلافات کی شکل دینا ملک کے مستقبل کیلئے کسی بھی طرح بہترنہیں ہوسکتا لہٰذاتمام ادارے اپنے مسائل واختلافات مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرلیں ، اسی میں ملک اورقوم کی فلاح بھی مضمرہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم دنیابھرکے مہذب ، ترقی یافتہ ممالک میں پاکستان کے امیج کو کسی فردکی ذاتی خواہشات یا چندافرادکی خواہشات کی بھینٹ نہ چڑھائیں بلکہ ملک کے 18کروڑ عوام کی امنگوں اور انکے جذبات واحساسات کے ترجمان بنیں، اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کریں۔تمام محترم ومقدس ادارے ایک دوسرے کااحترام کریں اور اپنے اپنے دائرے میں رہ کرکام کریں ۔آخرمیں انہوں نے امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ دونوں مقتدرادارے میرے تھوڑے کہے کوبہت جانیں گے اورکسی مثبت نتیجے پر پہنچیں گے۔ 

امریکہ کادوبارہ صدرمنتخب ہونے پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کابارک اوباماکو دلی مبارکباد
امیدہے صدراوباما اپنے اگلے دورحکومت میں عالمی امن اور بین الاقوامی مسائل کے حل کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔7 نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بارک اوباما کوآئندہ چارسال کیلئے ایک مرتبہ پھرامریکہ کاصدرمنتخب ہونے پر دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ صدراوباماکے نام اپنے خط میں انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنان اور پاکستان کے عوام کی جانب سے صدارتی انتخابات میں شاندارکامیابی پر صدراوباما کو مبارکبادپیش کی اورامیدظاہر کی کہ صدراوباما اپنے اگلے دورحکومت میں عالمی امن اور بین الاقوامی مسائل کے حل کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔ 

پشاور کے خان رازق پولیس اسٹیشن کے باہر خود کش بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت مسلح افواج کے جوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ، الطاف حسین
خود کش بم دھماکے میں ایس پی انوسٹی گیشن ہلال حیدر ، ان کے دو محافظوں اور متعدد افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس
لندن۔۔۔7، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں خان رازق پولیس اسٹیشن کے باہر خود کش بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں ایس پی انوسٹی گیشن ہلال حیدر ، ان کے دو محافظوں سمیت متعددافراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت مسلح افواج کے جوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور سفاک دہشت گردوں نے پشاور میں ایس پی انوسٹی گیشن ہلال حیدر کی گاڑی پر خود کش حملہ کرکے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج ، پولیس ، ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ انہوں نے خود کش بم دھماکے میں ایس پی انوسٹی گیشن ہلال حیدر ، ان کے دو محافظوں سمیت شہید ہونے والے دیگر افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں خان رازق پولیس اسٹیشن کے باہر خود کش بم دھماکے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، دہشت گردوں کے خاتمے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مزید ٹھوس نوعیت کے اقدامات کئے جائیں اور خود کش دھماکے میں ملوث ملک دشمن عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کے والد کے انتقال پر جناب الطا ف حسین کا اظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔7نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کے وا لد محمد عثمان ہاشمی کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جنا ب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کے وا لد محمد عثمان ہاشمی کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ 

جناب الطاف حسین اتحاد بین المسلمین کے سب سے بڑے داعی ہیں اور ان کی جدوجہد کا مقصد معاشرے
میں بغیر کسی لسانی و مذہبی تفریق کے تمام انسانوں کو برابری کی بنیاد پر انصاف اور حقوق کی فراہمی ہے، وسیم آفتاب
پاکستان کو مستحکم و مضبوط بنانا ہے تو جناب الطاف حسین کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہوگا، وفد
جماعت اہلسنت پاکستان سندھ کے ناظم اعلیٰ مولانا اکرم سعیدی کی سربراہی میں علمائے کرام کے و فد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات
کراچی:۔۔۔۔7،نومبر 2012ء
جماعت اہلسنت پاکستان سندھ کے ناظم اعلیٰ مولانا اکرم سعیدی کی سربراہی میں علمائے کرام کے وفد نے ایم کیو ایم کے مرکزخورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات کی۔ وفد کے شرکاء میں مولانا خلیل الرحمان چشتی ناظم کراچی ڈویژن، مولانا عبدالعزیز معرفی نائب ناظم اعلیٰ کراچی ڈویژن اور مولانا عرفان قادر ناظم خدمت خلق جماعت اہلسنت شامل تھے۔ اس موقع پر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ،و اراکین محمد علی کلمتی بلوچ اور حاجی اسماعیل بلوچ بھی موجود تھے۔ملاقات میں رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب نے علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قائد تحریک جناب الطاف حسین اتحاد بین المسلمین کے سب سے بڑے داعی ہیں اور ان کی جدوجہد کا مقصد بغیر کسی لسانی و مذہبی تفریق کے تمام انسانوں اور مکتبہ فکر کے درمیان برابری کی بنیاد پر انصاف اور حقوق کی فراہمی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے شرپسند عناصر ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کررہے ہیں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور معصوم افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازشیں کررہے ہیں جنہیں قائد تحریک اور ایم کیو ایم کے کارکنان کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر وفد نے وسیم آفتاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ حق و سچ بات کی ہے اور جناب الطاف حسین سچے پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ دین کی محبت سے سرشار ہیں اور ان میں سچے عاشق رسول کی تمام تر خوبیاں نظر آتی ہیں۔ اہلیان پاکستان کی نظر میں جناب الطاف حسین کا رتبہ پاکستان کے تمام لیڈران میں سب سے بلند ہے، اہلیان پاکستان ان کوملک کی بقاء و سلامتی کی علامت سمجھتے ہیں اور جس طرح بے خوف و خطر پاکستان میں بسنے والے تمام فرقوں ا ور عقائد سے تعلق رکھنے والے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے آوازبلند کر رہے ہیں وہ قابل صد تحسین ہے۔ بعدازاں وفد نے رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب کو جماعت اہلسنت کے سربراہ مولانا شاہ تراب الحق کا پیغام پہنچایا اور راولپنڈی سے شروع ہونے والی لبیک یارسول اللہ ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
 
ایم کیوایم کے تحت ملک گیر سطح پر ہونے والے عوامی ریفرنڈم کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے ،ارکانِ قومی اسمبلی
ملک بھر کے عوام بالخصوص طلبہ و طالبات میں عوامی ریفرنڈم کے حوالے زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے
کراچی ۔۔۔7، نومبر2012ء
حق پرست ارکانِ قومی اسمبلی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے تحت 14نومبر بروز بدھ کو ملک گیر سطح پر ہونے والے عوامی ریفرنڈم کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے اور اس سلسلے میں عوام کی جانب سے صبح وشام سینکڑوں ٹیلی فون کالز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹر نیشنل سیکریٹریٹ میں موصول ہورہی ہیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ قوم کی بیٹیوں ملالہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنات پر طالبان دہشت گردوں نے قاتلانہ حملہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ جہل کے پجاری ہیں اور اسلام کے نام پر اپنی خود ساختہ اور کلاشنکوفی شریعت مسلط کرکے مسلم امہ کوتاریکیوں کے دور میں واپس دھکیلنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے عوام بالخصوص طلبہ و طالبات میں عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے اور ان کی جانب سے عوامی ریفرنڈم کی پذیرائی اس بات کاثبوت ہے کہ عوام ملک کو تاریکیوں کے دور میں نہیں بلکہ علم و ہنر، آگاہی ، روشن خیال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات پر مبنی پاکستان چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک میں دہشت گردی کے سب سے بڑے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کی ہدایت کرکے واضح کردیا ہے کہ ان کے نزدیک صرف ملک و قوم کا مفاد مقدم ہے اور کسی بھی ایسی طاقت کو ملک و قوم پر مسلط نہیں ہونے دیں گے جواسلامی اور پاکستانی نظریات اورتعلیمات کے برخلاف ہو ۔اراکین قومی اسمبلی نے ملک بھر کے عوام بالخصوص طلبہ و طالبات سے اپیل کی کہ وہ 14نومبر کو ملک گیر سطح پر ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں اپنے اپنے علاقوں میں ایم کیوایم کی جانب سے بنائے گئے پولنگ مراکز پر جاکر اپنی رائے کااظہار کریں کہ وہ ’’قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا پاکستان چاہتے ہیں ۔ 

ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 66کے کارکن نسیم الدین کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔۔7،نومبر 2012ء
متحد ہ قو می مووومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 66کے کارکن نسیم الدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آ پ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ایلڈرز ونگ لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 197کے کارکن محمد ناصر،،گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 66-Bکے کارکن نسیم الدین ،ایم کیوایم شعبہ نشرو اشاعت شعبہ تعلقات عامہ کے رکن سیّد عمیر علی کے والد عبد الستار سانگھڑزون یونٹ سنجھورو کی کمیٹی کے رکن مراد شیخ کے والد نبی بخش شیخ اور ایم کیوایم فیڈر ل بی ایریا سیکٹر یونٹ 147کے کارکن ریاض حسین بابر کے والد سیّد محمد ایوب حسین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)

ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کے وفدکیحضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کے 1282ویں عرس کے موقع پر مزارپرحاضری اورفاتحہ خوانی
وفدنے قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے مزارپرچادرچڑھائی اورملک وقوم کی سلامتی کیلئے اجتماعی دعائیں کیں
کراچی:۔۔۔۔7،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب حق پرست عوامی نمائندوں کے وفدنے بدھ کوحضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے1282ویں عرس کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اورفاتحہ خوانی کی۔ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست صوبائی وزیرشیخ محمدافضل،اراکین سندھ اسمبلی عادل خان ،طاہرقریشی، امام الدین شہزاداورمقیم عالم کے علاوہ ایم کیوایم کے دیگرذمہ داران بھی شامل تھے۔وفدکے ارکان نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مزارپر چادرچڑھائی اورملک وقوم کی بقاء وسلامتی ،استحکام ، ترقی و خوشحالی،دہشت گردی کے خاتمے،امن وامان کے قیام اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کیلئے اجتماعی دعائیں کیں۔

5/4/2024 9:20:22 AM