Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں بین الاقوامی میچز کے شاندارانعقادپر ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کوالطاف حسین کی زبردست مبارکباداورخراج تحسین


 Posted on: 10/25/2012

 

کراچی میں انٹرنیشنل ورلڈالیون اورپاکستان الیون کے درمیان بین الاقوامی میچز کے شاندارانعقادپر
حق پرست وزیرکھیل ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی زبردست مبارکباداورخراج تحسین
ڈاکٹرمحمدعلی شاہ نے انٹرنیشنل میچز کاانعقادکرکے ایک شانداراورقابل تحسین کارنامہ انجام دیاہے
ان انٹرنیشنل میچوں کے انعقادسے پاکستان کاسوفٹ اوربہترامیج دنیا کے سامنے آیاہے۔ ڈاکٹرمحمدعلی شاہ سے فون پر گفتگو
انٹرنیشنل میچز کے انعقادکے سلسلے میں بھرپور تعاون پرالطاف حسین کاگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکوبھی خراج تحسین
ملک میں ایسی صحت مندسرگرمیوں کوملک کے تمام قومی اداروں کوسپورٹ کرناچاہیے۔الطاف حسین

لندن: ۔۔۔۔25،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں انٹرنیشنل ورلڈالیون اورپاکستان الیون کے درمیان بین الاقوامی میچز کے شاندار انعقاد پر سندھ کے حق پرست وزیرکھیل ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کوزبردست مبارکباداورخراج تحسین پیش کیاہے۔ ڈاکٹرمحمدعلی شاہ سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جبکہ غیرملکی کرکٹ ٹیمیں میچ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کیلئے تیارنہیں تھیں،ایسے میں ڈاکٹرمحمدعلی شاہ نے کراچی میں دنیاکے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے درمیان انٹرنیشنل میچز کاانعقادکرکے ایک شانداراورقابل تحسین کارنامہ انجام دیاہے جس پر ڈاکٹرمحمدعلی شاہ زبردست مبارکبادکے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر محمدعلی شاہ کوایم کیوایم کاایک ایک کارکن اورپوری قوم سلام پیش کرتی ہے اوراس سلسلے میں انکے ساتھ کام کرنے والوں کوبھی خراج تحسین پیش کرتی ہے اوران کیلئے دعائیں کرتی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ان انٹرنیشنل میچوں کے انعقادسے نہ صرف غیرملکی کھلاڑی بہت خوش ہو کراپنے ملک گئے بلکہ پاکستان کاسوفٹ اوربہترامیج دنیا کے سامنے آیاہے اوراس سے دوسرے ممالک میں بھی یہ حوصلہ ملا ہے کہ وہ بھی اپنی ٹیمیں پاکستان لیکرجائیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ایسی صحت مندسرگرمیوں کوملک کے تمام قومی اداروں کوسپورٹ کرناچاہیے تاکہ ملک میں صحت مند رجحانات فروغ پائیں اور ماضی میں بھی جن لوگوں نے ملک کی جو بدنامیاں کی ہیں اسکے داغ دھلیں۔جناب الطاف حسین نے انٹرنیشنل میچز کے انعقادکے سلسلے میں بھرپور تعاون پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروفاقی وزیرڈاکٹرعاصم کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے سیکوریٹی کے بھرپور مؤثر انتظامات کرنے پر پولیس اوررینجرزکوبھی خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے میچزکے دوران نظم وضبط کاشاندارمظاہرہ کرنے پر کراچی کے عوام کوبھی شاباش پیش کی۔

ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر اوروفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانیز ڈاکٹرفاروق ستارنے برمنگھم میں ملالہ یوسف زئی کی عیادت کی
قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ملالہ کیلئے گلدستہ اورنیک خواہشات کاکارڈپیش کیا

برمنگھم:۔۔۔25، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر اوروفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانیز ڈاکٹرفاروق ستارنے آج برطانیہ کے شہربرمنگھم کے کوئن الیزبیتھ اسپتال میں قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کی عیادت کی ۔ اسپتال کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے ملالہ کی عیادت کی اورملالہ کیلئے گلدستہ اورنیک خواہشات کاکارڈپیش کیا۔ ملالہ کے علاج معالجہ کے ذمہ دار ڈاکٹروں او ر حکام نے ڈاکٹر فاروق ستارکوبتایاکہ ملالہ کی طبیعت تیزی سے بہتر ہورہی ہے، اس نے چلناپھرناشروع کردیاہے اوراس کی کونسلنگ بھی شروع ہوگئی ہے تاہم ملالہ کومکمل طورپرٹھیک ہونے میں چندروز لگیں گے۔اسپتال کے دورے کے موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد بھی ڈاکٹرفاروق ستارکے ہمراہ تھے ۔

ایم کیوایم کے سو گوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی:۔۔۔۔25؍اکتوبر2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم خیر پور زون کے انچارج فتح علی رند کے بھائی علی اختر رند اور ایم کیوایم ایلڈرزونگ پاک کالونی سیکٹر یونٹ 190 کے کارکن حاجی محمد افسر کے والد اعظم علی کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں اراکین رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبر جمیل عطا کر ے ۔(آمین)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے245 کے نو منتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے پاپوش نگر قبر ستان میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے والدین اور ےٰسین آباد کے شہداء قبرستان میں بھائی نا صر حسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہید سمیت دیگر شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
کراچی:۔۔۔۔25؍اکتوبر2012ء
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے245 کے نو منتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے پاپوش نگر قبرستان میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے والد ین اور ےٰسین آباد کے شہداء قبرستان میں بھائی ناصر حسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہید سمیت دیگر شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی فرحت خان، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد المعید، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین بھی انکے ہمراہ تھے ۔ بعدازاں انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے والدین ،بھائی ناصر حسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہید سمیت حق پرست شہدا ء کے درجات کی بلندی اورسوگواران کیلئے صبر جمیل اور حق پرستی کے مشن و مقصد کی کامیابی و کامرانی کیلئے خصوصی دعا ئیں بھی کیں۔


12/22/2024 11:05:00 AM