Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد کے مسائل کے حل کے لئے حکومت سے بات کریں گے، ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


حیدرآباد کے مسائل کے حل کے لئے حکومت سے بات کریں گے، ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 9/7/2014 1
حیدرآباد کے مسائل کے حل کے لئے حکومت سے بات کریں گے، ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
اربابِ اختیار کی توجہ حیدرآباد شہر کے مسائل کی جانب کرائیں گے ، ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
حیدرآباد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ، ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
مسائل حل نہیں ہوئے تو ہم بھی سڑکوں پر نکلیں گے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،سید وسیم حسین ،زبیر احمد خان ،راشد خلجی ،دلاور قریشی اور صابر حسین قائم خانی نے ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر عوام کو پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنے اور بارشوں کے باعث کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں عوام کی حفاظت و دیگر احتیاطی اقدامات کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے ضلعی ایڈمنسٹریٹرآفس میں میٹنگ کی
 
حیدرآباد ۔۔۔07،ستمبر،2014ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،سید وسیم حسین ،زبیر احمد خان ،راشد خلجی ،دلاور قریشی اور صابر حسین قائم خانی نے ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر عوام کو پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنے اور بارشوں کے باعث کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں عوام کی حفاظت و دیگر احتیاطی اقدامات کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے ضلعی ایڈمنسٹریٹر کے آفس میں میٹنگ کی ۔اس موقع پر اداروں کے افسران نے ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے پیشگی اقدامات سے حق پرست اراکین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انتظامیہ کو ممکنہ بارشوں سے پیش آنے والے مسائل سے عوام کو محفوظ رکھنے اور بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر حق پرستوں کا شہر ہے اور اس کی عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا حق پرست قیادت کی اولین ترجیح ہے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ تعصب کی بنیاد پر حیدرآباد کو نظر انداز کیا جارہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے مسائل کے حل کے لئے حکومت سے بات کریں گے اور اربابِ اختیار کی توجہ حیدرآباد کے مسائل کی جانب کرائیں گے ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ حکومت حیدرآباد کے مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے گی اور اگر حیدرآبادکے مسائل حل نہیں ہوئے تو ہم بھی سٹرکوں پر نکلیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایات دیں کہ ممکنہ بارشوں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیاں کو بروئے کار لاتے ہوئے پیشگی تما ضروری انتظامات کر لئے جائیں۔ 

9/29/2024 4:21:10 PM