Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پنجاب اورآزادکشمیر کے کارکنان بارش وسیلاب کے متاثرین کی ہرممکن مدد کریں ،الطاف حسین


ایم کیوایم پنجاب اورآزادکشمیر کے کارکنان بارش وسیلاب کے متاثرین کی ہرممکن مدد کریں ،الطاف حسین
 Posted on: 9/7/2014 1
ایم کیوایم پنجاب اورآزادکشمیر کے کارکنان بارش وسیلاب کے متاثرین کی ہرممکن مدد کریں ،الطاف حسین
جہاں ممکن ہوں وہاں امدادی کیمپ لگائیں ،انسانی زندگیوں کاتحفظ کریں الطاف حسین 
حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان ہوچکا ہے 
لندن۔۔۔7، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب اورآزادکشمیرکے تمام ذمہ داران وکارکنان کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے غیر اہم کاموں کو چھوڑ کر پنجاب اورآزادکشمیر میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب متاثرین کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن کوشش کریں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب اورآزادکشمیر میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوچکا ہے، ہزاروں لو گ بے گھر ہوچکے ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے ایم کیوایم پنجاب اورآزادکشمیر کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں کے ذمہ داران وکارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام غیر اہم کاموں کو چھو ڑ کر مختلف ٹیمیں تشکیل دیں اور متاثرہ علاقوں میں جہاں ممکن ہو وہاں امدادی کیمپ لگائیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں تاکہ انسانی زندگیوں کا تحفظ کیا جاسکے ۔ 

9/29/2024 4:21:35 PM