Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ


رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 9/6/2014 1
رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
حق پرست ارکان قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا
علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی کے سفاکانہ قتل پر اظہارتعزیت
ملک اور قوم کیلئے آپ کی خدمت قابل تعریف ہیں اور آپ جیسے لیڈروں کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے، اعجاز الحق
دن رات جاگ کر سیاسی بحران کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں، الطاف حسین
وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔6، ستمبر2014ء
مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی اعجازالحق نے ہفتہ کی شب ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ رابطہ کرکے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور حق پرست ارکان قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہاکہ حق پرست ارکاقومی اسمبلی کے استعفے واپس لیکر ایم کیوایم نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے احسن قدم اٹھایاہے جس پر میں ذاتی طورپر بہت خوش ہوں اور آپکا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ملک اورقوم کیلئے آپ کی خدمت قابل تعریف ہیں اور آپ جیسے لیڈروں کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے سابق حق پرست سینیٹر اور معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جناب الطاف حسین سمیت تمام سوگواران سے دلی تعزیت کا بھی اظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے اظہاریکجہتی پر اعجاز الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ علی اکبر کمیلی کا سفاکانہ قتل بہت بڑا سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے دن رات جاگ کرسیاسی بحران کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرتا رہاہوں، اس وقت مسلح افواج تاریخ کی مشکل ترین جنگ میں مصروف ہے اورملک کے بیشتر حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کریں اور سیاسی معاملات کو بات چیت کے ذریعہ حل کریں۔

9/29/2024 4:24:03 PM