Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتاز عالم دین علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔ الطاف حسین


ممتاز عالم دین علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 9/6/2014 1
ممتاز عالم دین علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔ الطاف حسین
کالعدم فرقہ پرست تنظیموں کے دہشت گرد کراچی میں علمائے کرام، ڈاکٹروں، انجینئروں، پروفیسروں،تاجروں اور دیگر شخصیات کو چن چن کر نشانہ بنارہے ہیں
کراچی میں قتل و غارتگری کا بازار گرم کرنے والی فرقہ پرست کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے 
کیا یہ فرقہ پرست کالعدم تنظیمیں حکومت اور ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں کہ ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جارہا ہے؟
آخر کراچی کے معصوم شہریوں کو کب تک ان کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا جاتا رہے گا؟ الطاف حسین 
علی اکبر کمیلی کی شہادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ علامہ عباس کمیلی سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔6 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جعفریہ الائنس کے سربراہ اور ممتازعالم دین علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبرکمیلی کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے شہرمیں جاری فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کاتسلسل قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کالعدم فرقہ پرست تنظیموں کے دہشت گردکراچی میں فرقہ واریت کی بنیاد پر علمائے کرام، ڈاکٹروں، انجینئروں، پروفیسروں، تاجروں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کوچن چن کرمسلسل نشانہ بنارہے ہیں،شہرکے اکابرین کوخون میں نہلارہے ہیں اور اپنی گھناؤنی کارروائیوں کے ذریعے کراچی کوفرقہ وارانہ فساد کی آگ میں جھونکنے کی پوری کوشش کررہے ہیں لیکن یہ امرافسوسناک ہے کہ کراچی میں قتل وغارتگری کابازارگرم کرنے والی فرقہ پرست کالعدم تنظیموں کے ا ن دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے اوروہ کراچی میں پوری آزادی کے ساتھ مسلسل آگ اورخون کا کھیل رہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ چندروزقبل ممتازعالم دین علامہ طالب جوہری کے داماد کو بھی ان سفاک دہشت گردوں نے ٹارگٹ کرکے شہیدکردیاتھااورآج علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبرکمیلی کو سفاکی سے شہیدکردیاگیاہے، جبکہ گزشتہ چندروزکے دوران فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے اسی طرح کے بیشترواقعات میں کئی بے گناہ شہریوں کوچن چن کرشہیدکیاجاچکاہے ۔ جناب الطاف حسین نے سوال کیاکہ کیایہ فرقہ پرست کالعدم تنظیمیں حکومت اورریاست سے زیادہ طاقتورہیں کہ ان پر ہاتھ نہیں ڈالاجارہاہے؟آخرکراچی کے معصوم شہریوں کوکب تک ان کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑاجاتارہے گا ؟ جناب الطا ف حسین نے مطالبہ کیاکہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبرکمیلی شہیدکے قاتلوں اورفرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورشہریوں کوفرقہ پرست کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے ۔ جناب الطا ف حسین نے علی اکبرکمیلی کی شہادت کے واقعہ پرعلامہ عباس کمیلی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ ایک بڑاسانحہ ہے اورایم کیوایم کے تمام کارکنان اورحق پرست عوام اس غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ علی اکبرکمیلی شہید کوجنت الفردوس میں جگہ دے ، تمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے اور فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ کرنے والے دہشت گردوں پر اپناعذاب نازل کرے۔

9/29/2024 4:22:48 PM