Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا علامہ عباس کمیلی سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت


قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا علامہ عباس کمیلی سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت
 Posted on: 9/6/2014 1
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا علامہ عباس کمیلی سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت
علی اکبر کمیلی کی شہادت آپ کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے، الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ مسلمانوں کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں، الطاف حسین
بے گناہ مسلمانوں کے سفاک قاتل اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے، الطاف حسین
لندن۔۔۔6، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جعفریہ الائنس کے سربراہ، متحدہ بین المسلمین کے رہنما اور معروف شیعہ عالم دین علامہ عباس کمیلی کو ٹیلی فون کرکے ان کے جواں سال صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر دلی تعزیت اورافسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علامہ عباس کمیلی اور جناب الطاف حسین شدت غم سے نڈھال تھے اور زاروقطار روتے رہے۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے ہاتھوں علامہ علی اکبر کمیلی کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جوان بیٹے علی اکبر کمیلی کی شہادت آپ کیلئے بہت بڑاسانحہ ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جوسفاک دہشت گرد فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ مسلمانوں کو قتل کررہے ہیں وہ انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہوسکتے۔ جناب الطاف حسین نے علامہ عباس کمیلی کواس سانحہ پرصبر کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ بے گناہ مسلمانوں کے سفاک قاتل اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ علی اکبر شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے ۔ (آمین)

9/29/2024 4:19:59 PM