Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب میں موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے شدید جانی و مالی نقصانات سے حکومت سندھ سبق حاصل کرے، حق پرست اراکین سینٹ


پنجاب میں موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے شدید جانی و مالی نقصانات سے حکومت سندھ سبق حاصل کرے، حق پرست اراکین سینٹ
 Posted on: 9/6/2014 1
پنجاب میں موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے شدید جانی و مالی نقصانات سے حکومت سندھ سبق حاصل کرے، حق پرست اراکین سینٹ 
بلدیاتی اداروں کوفی الفور فنڈ زفراہم کئے جائیں ، مشینر ی کو ٹھیک کرایا جائے اورسندھ بھر میں رین ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیاجائے ، حق پرست اراکین سینیٹ 
بارشوں سے تحفظ کیلئے نہ تو متعلقہ اداروں کو پیشگی طور پر متحرک کیاجارہا ہے اور نہ ہی سندھ بھر میں ندی اور نالوں کی صفائی ستھرائی، خستہ حال بندوں کے کناروں کی مرمت سمیت کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں، حق پرست اراکین سینیٹ 
کراچی ۔۔۔5، ستمبر2014ء
حق پرست اراکین سینیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے شدید جانی و مالی نقصانات سے حکومت سندھ سبق حاصل کرے اور سندھ میں ممکنہ طوفانی بارشوں سے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے حکومت سندھ فی الفور ’’رین ایمرجنسی ‘‘کے نفاذ کا اعلان کرے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ میں طوفانی بارشوں سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لانا حکومت سندھ کی بنیادی ذمہ داری ہے تاہم افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ بارشوں سے تحفظ کیلئے نہ تو متعلقہ اداروں کو پیشگی طور پر متحرک کیاجارہا ہے اور نہ ہی سندھ بھر میں ندی اور نالوں کی صفائی ستھرائی ، خستہ حال بندوں کے کناروں کی مرمت سمیت کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں جس سے عوام میں تشویش کی لہر کا پایا جانا فطری عمل ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو ابھی تک فنڈز سے محروم رکھاجارہا ہے اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر بھی بلدیاتی اداروں کو نہ تو فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں اور نہ ہی انہیں بارشوں سے پیشگی نمٹنے کیلئے کسی قسم کی ہدایت دی جارہی ہیں اور یہ تمام صورتحال سندھ میں ممکنہ طور پر ہونے والی طوفانی بارشوں کے دوران شدید جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے ۔ حق پرست اراکین سینیٹ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں بارشوں سے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے فی الفور رین ایمرجنسی کا نفاذ کیاجائے ، بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کئے جائیں ، بلدیاتی مشینری کو ٹھیک کرایاجائے اور سندھ بھر میں بارشوں سے وبائی امراض سے بچاؤ اور صحت و صفائی کے حوالے سے ہنگامی بنیاد وں پر کام کرکے حکومت سندھ اپنا بنیادی فریضہ انجام دے ۔ 

9/29/2024 4:22:33 PM