Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدا اور رسولؐ اورپاکستان کی سلامتی کے نام پر دھرنے فی الفور عارضی طورپر ملتوی کرد یں الطاف حسین کی دھرنے دینے والی جماعتوں سے ایک بارپھر اپیل


خدا اور رسولؐ اورپاکستان کی سلامتی کے نام پر دھرنے فی الفور عارضی طورپر ملتوی کرد یں  الطاف حسین کی دھرنے دینے والی جماعتوں سے ایک بارپھر اپیل
 Posted on: 9/6/2014 1
خدا اور رسولؐ اور پاکستان کی سلامتی کے نام پر دھرنے فی الفور عارضی طور پر ملتوی کردیں، الطاف حسین کی دھرنے دینے والی جماعتوں سے ایک بار پھر اپیل
طوفانی بارشوں اور سیلاب کے تھم جانے پر دوبارہ دھرنوں کا آغاز کرکے ویسے ہی مطالبات کا دوبارہ آغاز کیا جاسکتا ہے
دھرنے دینے والی جماعتیں اپنے کارکنوں کو طوفانی بارشوں، سیلاب کے متاثرین اور آئی ڈی پیز کی امداد کی ہدایت کریں
خاکم بدہن اگر پاکستان ہی نہیں رہا تو کیا پھر جاگو گے؟ سیاستدانوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں دانشوروں، کالم نگاروں، کالم نویسوں، اینکر پرسنز اور سیاسی تجزیہ نگاروں سے الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔6 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے انتہائی سخت و سنجیدہ بیان میں پاکستان کے تمام سیاستدانوں ، سیاسی ومذہبی جماعتوں دانشوروں ، کالم نگاروں، کالم نویسوں، اینکر پرسنز، سیاسی تجزیہ نگاروں اور ٹی وی پر بیٹھ کر سیاسی لن ترانیاں کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خاکم بدہن اگر پاکستان ہی نہیں رہا توکیا پھر جاگو گے؟ انہوں نے کہاکہ ایک طرف شمالی وزیرستان میں پاک افواج سخت گیر جنگ لڑ رہی ہیں تو دوسری طرف لاکھوں آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال، ان کے علاج معالجہ، کھانے پینے، دیگر ضروریات زندگی کا بندوبست کرنے کا اضافی کام بھی فوج پر آن پڑا ہے۔ تیسری طرف پورا ملک قیامت خیز طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلاب کی نظر ہورہا ہے۔ مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہورہا ہے جس میں اکثریت معصوم اور شیر خوار بچوں کی ہے۔ چوتھی طرف ملک میں جگہ جگہ دو سیاسی جماعتوں اور ان کی حلیف جماعتیں کئی دنوں سے دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور اپنے مطالبات پورے نہ ہونے تک دھرنے ختم نہ کرنے کا عہد کئے ہوئے ہیں۔ پانچویں طرف ملک معاشی لحاظ سے تباہی کی نہ ختم ہونے والی راہوں پر گامزن ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں نے ملک میں طوفانی بارشوں ،سیلاب اورنازک صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے گزشتہ روز دھرنے دینے والی جماعتوں سے انتہائی دردمندانہ اپیل کی تھی کہ دھرنوں کے سلسلے کو عارضی طور پر فی الفور ملتوی کردیا جائے اور معاملات جہاں تک پہنچے ہیں وہیں روک دیئے جائیں۔ بارش و سیلاب کے تھم جانے پر دوبارہ دھرنے شروع کر کے وہیں سے مطالبات کا دوبارہ آغاز کیا جاسکتا ہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ میری اس دردمندانہ اپیل پرکسی نے توجہ نہیں دی۔ اگر ملک میں بے حسی ، خود غرضی اور مفادات کی سوچ وبچار کاعالم یہی رہا توپھر پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کیلئے کسی دشمن کی قطعی ضرورت نہ ہوگی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں آج ایک مرتبہ پھر دھرنے دینے والی جماعتوں سے اللہ ، رسولؐ اورپاکستان کی سلامتی کے نام پراپیل کرتاہوں کہ خدارا طوفانی بارشوں، سیلاب اورنازک صورتحال کے پیش نظر اپنے دھرنے فی الفورعارضی طورپرملتوی کر دیں اوراپنے کارکنوں کو طوفانی بارشوں، سیلاب کے متاثرین اور آئی ڈی پیز کی امداد کرنے کی ہدایت کریں ۔جناب الطاف حسین نے حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کا شکار عوام کی جان و مال پر توجہ دیں اور ان کی خبر گیری کریں۔انہوں نے ایک بارپھرحکومت سے مطالبہ کیاکہ مخالف سیاسی جماعتوں کے تمام گرفتارشدہ کارکنوں کوجنہیں سیاسی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے انہیں غیر مشروط طور پر فی الفور رہا کیا جائے ۔ 

9/29/2024 4:24:02 PM