Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طوفانی بارشوں کے پیش نظرصوبہ سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ کی جائے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


طوفانی بارشوں کے پیش نظرصوبہ سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ کی جائے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 9/5/2014 1
طوفانی بارشوں کے پیش نظرصوبہ سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ کی جائے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
صوبہ سندھ کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کرائی جائے
حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کوفنڈز کی عدم فراہمی کے باعث صحت وصفائی کی صورتحال انتہائی ابترہے 
حکومت سندھ ، بلاتاخیر صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری کرے
حق پرست عوامی نمائندے ممکنہ طوفانی بارشوں سے نمٹنے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔5، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سند ھ سے مطالبہ کیا ہے کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظرصوبہ سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ کی جائے، ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کرائی جائے اور قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے تمام صوبے کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صوبہ پنجاب ، آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث شدید جانی ومالی نقصان ہوا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ کو ہنگامی بنیادوں پر قدرتی آفات سے نمٹنے اور صوبے کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے بلاتاخیر عملی اقدامات بروئے کار لانے چاہئیں تاکہ قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے نمٹا جاسکے۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو فنڈز کی عدم فراہمی پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کوفنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ ، سانگھڑاور ٹنڈوالہیار سمیت تمام شہروں ، قصبوں اوردیہاتوں میں صحت وصفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے ، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیرجمع ہیں اورسڑکوں پر گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں ، اگر اس صورتحال میں سندھ میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تو صوبے کے ہرشہر میں صحت وصفائی کی صورتحال مزید خراب ہونے خدشہ ہے لہٰذا حکومت سندھ ، بلاتاخیر صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے تمام شہریوں کے بلدیاتی اداروں کو فی الفور فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورشہریوں کی صحت اور زندگی کے تحفظ کیلئے صوبے بھر میں صحت وصفائی کے مؤثرانتظامات کیے جائیں ۔
رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام حق پرست ارکان اسمبلی اور علاقائی ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صحت وصفائی کے انتظامات کی بہتری ، کچرے کے ڈھیر ٹھکانے لگانے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ممکنہ طوفانی بارشوں سے نمٹنے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔


9/29/2024 4:19:29 PM