Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں متعدد افراد کے جاں بحق ، زخمی ہونے اور مٹی کا تودہ گرنے سے فوجی جوانوں ، افسر کی شہادت و زخمی ہونے اورلوگوں کی املاک کے بھاری نقصانات پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس


 Posted on: 4/9/2014 1
پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں متعدد افراد کے جاں بحق ، زخمی ہونے اور مٹی کا تودہ گرنے سے فوجی جوانوں ، افسر کی شہادت و زخمی ہونے اورلوگوں کی املاک کے بھاری نقصانات پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس 
گجرات ، سیالکوٹ ، کامونکی ، نارروال ، قصور ، سمندری ، گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں بارشوں سے جو جانی و مالی نقصان 
ہوا ہے وہ سانحہ سے کم نہیں ہے، الطاف حسین 
پنجاب کے چاروں دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاعات ہیں جس سے عوام کی جان و مال کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے، الطاف حسین 
حکومت پنجاب کو موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلے سے نمٹنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس 
اقدامات قبل از وقت کرنا چاہئے تھے ، الطاف حسین 
بارشوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب نے حکومتی وسائل نہ تو بروئے کار لائے اور نہ ہی اس صورتحال نمٹنے 
کیلئے متعلقہ اداروں کو فعال کیا، الطاف حسین 
حکومت پنجاب سرعت اور تیزی کا مظاہرہ کرے اور سیلابی کیفیت سے نمٹنے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مثبت حکمت عملی 
اپنائے اور انتظامیہ کو متحرک کرے، الطاف حسین 
جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیاجائے ، ان کی املاک کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے ، زخمی افراد کو علاج و معالجہ کی سرکاری سہولت فراہم کی جائے ، الطاف حسین 
بارشوں اور سیلابی ریلے سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت تمام وسائل ، ذرائع اور تدابیر کا بھر پور اور مثبت استعمال کرے ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔4، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے جبکہ لائن آف کنٹرول پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3فوجی جوانوں ، افسر کی شہادت و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں بارشوں کے باعث دریائے چناب ، روادی ، ستلج اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاعات اور اس سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فی الفور ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اضلاع گجرات ، سیالکوٹ ، کامونکی ، نارروال ، قصور ، سمندری ، گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں بارشوں اور لائن آف کنٹرول پر مٹی کا تودہ گرنے سے عوام اور فوجی جوانوں کی قیمتی 
جانوں کا ضیاع اور مالی نقصانات سانحہ سے کم نہیں ہے اور اس پر مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان متاثرین کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کو موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلے سے نمٹنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات قبل از وقت کرنا چاہئے تھے جس سے لوگوں کی قیمتی جانوں اور املاک کو بچایا جاسکتا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے چاروں دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاعات ہیں جس سے عوام کی جان و مال کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے اور اس سلسلے میں حکومت پنجاب سرعت اور تیزی کا مظاہرہ کرے اور سیلابی کیفیت سے نمٹنے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مثبت حکمت عملی اپنائے اور انتظامیہ کو متحرک کرے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہونیوالی بارشوں سے متعدد افراد کے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے اور املاک کو نقصان پہنچنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب نے حکومتی وسائل نہ تو بروئے کار لائے اور نہ ہی اس صورتحال نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو فعال کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد اور فوجی جوانوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرا دکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت و تندرستی عطا کرے ۔ جناب الطا ف حسین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش اور سیلابی ریلے کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیاجائے ، ان کی املاک کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے ، زخمی افراد کو علاج و معالجہ کی سرکاری سہولت فراہم کی جائے اور پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت تمام وسائل ، ذرائع اور تدابیر کا بھر پور اور مثبت استعمال کرے 

9/29/2024 12:15:33 AM