ایم کیو ایم کے کارکن سید عقیل عباس زیدی کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
لندن ۔۔۔3ستمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نا معلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیو ایم یونٹ168ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن سیدعقیل عباس زیدی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے سوگوار لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید سید عقیل عباس زیدی کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔