Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا جنر ل ورکرز اجلاس اب کل شام چھ بجے لال قلعہ گراؤنڈ میں ہوگا


ایم کیوایم کا جنر ل ورکرز اجلاس اب کل شام چھ بجے لال قلعہ گراؤنڈ میں ہوگا
 Posted on: 9/3/2014 1
ایم کیوایم کا جنر ل ورکرز اجلاس اب کل شام چھ بجے لال قلعہ گراؤنڈ میں ہوگا
آج منعقد ہونے والا اجلاس انتہائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ملتوی کر دیا گیاہے ، اعلامیہ
اجلاس ملتوی ہونے کے باعث کارکنان کو ہونے والی تکالیف پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار معذرت
لندن ۔۔۔3ستمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام زونز،سیکٹرز او ریونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان سے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا جنر ل ورکرز اجلاس جوکہ آج چھ بجے شام منعقد ہونا تھا ، یہ اجلاس کچھ انتہائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب یہ جنرل ورکرز اجلاس کل بروز جمعرات شام چھ بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جنرل ورکرز اجلاس میں مجھے ملک کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ تنظیمی صورتحال پربھی انتہائی اہم باتیں کر نی ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کارکنان سے کہا کہ آج کا اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ سے آپ کو جن مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑا اس پر میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران سے کہاکہ وہ نائن زیرو کے تمام شعبہ جات میں اے آروائی چینل کی نشریات بحال کرادیں۔

9/29/2024 4:22:22 PM