Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے آر وائی نیوز نے جناب الطاف حسین کو انٹرویو کے دوران انتظار کرا کر کروڑوں عوام کے جذبات اور احساسات کو ٹہیس پہنچائی ہے، حق پرست صوبائی وزیر رؤف صدیقی


اے آر وائی نیوز نے جناب الطاف حسین کو انٹرویو کے دوران انتظار کرا کر کروڑوں عوام کے جذبات اور احساسات کو ٹہیس پہنچائی ہے، حق پرست صوبائی وزیر رؤف صدیقی
 Posted on: 9/3/2014 1
اے آر وائی نیوز نے جناب الطاف حسین کو انٹرویو کے دوران انتظار کرا کر کروڑوں عوام کے جذبات اور احساسات کو ٹہیس پہنچائی ہے، حق پرست صوبائی وزیر رؤف صدیقی 
اے آر وائی کی انتظامیہ کا عمل نہ صرف کھلی ناانصافی ہے بلکہ صحافتی اصولوں کی بدترین پامالی اور وڈیرانہ ذہنیت کی عکاس ہے، رؤف صدیقی 
اے آر وائی کی انتظامیہ کی گفتگو کے مطابق وہ کہہ رہے تھے کہ جاگیردار اور وڈیرے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، روف صدیقی 
اے آر وائی کی جانب سے جناب الطاف حسین پر وڈیرانہ ذہنیت کے حامل شاہ محمود قریشی کو فوقیت دینے پر شدید اظہار مذمت اور ردعمل 
کراچی ۔۔۔3، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے اے آر وائی کی جانب سے کروڑوں عوام کے غیر متنازعہ اور ہر دلعزیز قائد جناب الطاف حسین کو ملکی صورتحال پر اہم انٹرویو کے دوران انتظار کرانے اور جاگیردارانہ سوچ کے حامل وڈیرے اور پیر شاہ محمود قریشی کو جناب الطاف حسین پر فوقیت دینے کے عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ اے آر وائی کی انتظامیہ نے جناب الطاف حسین کو براہِ راست انٹرویو کے دوران روک کر اور آدھے گھنٹے سے زیادہ انتظار کراکر کروڑوں عوام کے جذبات اور احساسات کو ٹہیس پہنچائی ہے اور وڈیرانہ ذہنیت کے حامل شاہ محمود قریشی کو ترجیح دیکر جناب الطاف حسین کی توہین کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے انٹرویو کے دوران جب اے آر وائی کی انتظامیہ نے انہیں انتظار کرایا تو انتظامیہ کی سنی گئی گفتگو کے مطابق وہ کہہ رہے تھے کہ جاگیردار اور وڈیرے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ رؤف صدیقی نے کہاکہ اے آر وائی کی اینکر اور انتظامیہ کا عمل نہ صرف کھلی ناانصافی ہے بلکہ صحافتی اصولوں کی بدترین پامالی اور وڈیرانہ ذہنیت کی عکاس ہے ۔

9/29/2024 4:19:55 PM