کورنگی سیکٹر یونٹ 76 کے کمیٹی کے رکن امان اللہ کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔2ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ76کے یونٹ کمیٹی رکن امان اللہ کی المناک شہادت پرگہراے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے امان اللہ شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطافرمائے۔(آمین)