ایم کیو ایم نارتھ کراچی سیکٹر کے انچارج سید مقصود علی (مرحوم) کو صدیق آباد قبرستان نیو کراچی نمبر 6میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد نور سیکٹر 11-Lنارتھ کراچی میں ادا کی گئی
نماز جنازہ و تدفین میں اایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی
کارکنان کے علاوہ مرحوم کے عزیزواقارب نے شرکت کی
کراچی۔۔۔یکم ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ نارتھ کراچی کے سیکٹر انچارج سید مقصود علی (مرحوم)کو صدیق آباد قبرستان نیوکراچی نمبر6میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد نور ،سیکٹر 11-L نارتھ کراچی میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ،سید شاکر علی ، اسلم آفریدی ، عادل صدیقی ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ریحان ہاشمی ، شیخ صلاح الدین ،وسیم قریشی ، خواجہ اظہار الحسن ، جمال احمد، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، نارتھ کراچی سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز وا قارب نے شرکت کی ۔