ایم کیوایم لاہور کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات شاہد علی کی ہمشیرہ مقدس اسلم کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
کراچی ۔۔۔31اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پنجاب ضلع لاہور کے سیکریٹری اطلاعات شاہد علی کی جواں سال ہمشیرہ مقدس اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے ہمدردی اوردلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین