Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کا اجلاس منعقد ہوا


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کا اجلاس منعقد ہوا
 Posted on: 8/30/2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سربراہی میںخورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کا اجلاس منعقد ہوا
وقت کا تقا ضہ ہے کہ حکومت دانشمندی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے افہام وتفہیم سے معاملات حل کرے 
جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشیں مثالی ہیں، ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی
دھرنا دینے والی جماعتوں کے سربراہان بھی صبر وتحمل کا مظاہر ہ کر یں، خالد مقبول صدیقی کی اپیل 
اجلاس میں پاکستان کی سلامتی وبقاء اور عوام کی جان ومال ک تحفظ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں
کراچی۔۔۔۔30اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین سینیٹ، ارکان قومی و صو بائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران اور سیکٹر کے ذمہ داران کا ایک خصوصی اجلاس خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور وخو ض کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار ، حیدر رعباس ضوی ، کنور نوید جمیل، کنورخالدیونس ، بابر غوری ، نسرین جلیل ، احمدسلیم صدیقی ، اسلم آفریدی، خالد سلطان اور کہف الواری، موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی کاوشیں مثالی ہیں وہ محب وطن اور قوم کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں اور ان کی جراتمندانہ پالیساں آئندہ بھی ملک بھر کے مظلوم عوام کے لئے امید کی کرن ہیں ۔اجلاس میں کہا گیا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے دیئے جارہے ہیں اور وقت کا تقاضہ ہے کہ حکومت دانشمندی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے افہام وتفہیم سے معاملات حل کرے تاحال حکومت سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے مؤ ثر اقدامات نہیں کررہی ہے ۔اجلاس میں حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے بات چیت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے ۔ اجلاس میں دھرنا دینے والی جماعتوں کے سربراہان سے بھی اپیل کی گئی کے وہ صبر وتحمل کا مظاہر کریں۔اجلاس کے آخر میں پاکستان کی سلامتی وبقاء اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

9/29/2024 4:19:16 PM