Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کے جمہوریت کے فروغ اور سیاسی استحکام کیلئے کردار کو ملک ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر بھی قدر کی نگاہ سے دیکھاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی ارکان امین الحق ، عبد الحسیب


جناب الطاف حسین کے جمہوریت کے فروغ اور سیاسی استحکام کیلئے کردار کو ملک ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر بھی قدر کی نگاہ سے  دیکھاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی ارکان امین الحق ، عبد الحسیب
 Posted on: 8/28/2014
جناب الطاف حسین کے جمہوریت کے فروغ اور سیاسی استحکام کیلئے کردار کو ملک ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر بھی قدر کی نگاہ سے 
دیکھاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی ارکان امین الحق ، عبد الحسیب 
جناب الطاف حسین کی پالیسیاں ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں رہی ہیں ، امین الحق ، عبد الحسیب 
ایم کیوایم اپر پنجاب اسلام آباد ڈسٹرکٹ کے عہدیداران اور کارکنان کے اجتما ع سے خطاب 
اسلام آباد ۔۔۔28، اگست2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور عبد الحسیب نے کہاکہ ملک کی نازک ترین صورتحال میں قائد تحریک جناب الطاف حسین جمہوریت کے فروغ اور سیاسی استحکام کیلئے عملی کردار ادا کررہے ہیں اور جناب الطاف حسین کے اس کردار کو ملک ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھاجارہا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم اپر پنجاب اسلام آباد ڈسٹرکٹ کے عہدیداران و کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق، ایم کیوایم اپر پنجاب کے صدر حاجی عتیق عباسی، اسلام آباد ڈسٹرکٹ کے صدر محمد انیس اور دیگر بھی موجود تھے ۔اجتماع سے اپنے خطاب میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم ملک میں تعصب سے پاک معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم نے بلاتفریق رنگ و نسل غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے افراد کو نہ صرف ملک کے منتخب ایوانوں میں پہنچایا بلکہ ملک کی سیاست میں مثبت تبدیلی لے کر آئی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی پالیسیاں ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں رہی ہیں اور کوئی بھی بڑے سے بڑا دباؤ جناب الطاف حسین کو ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے سے باز نہیں رکھ سکا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مزید کہا کہ جناب الطاف حسین کی اصول پسندانہ سیاست اور حق پرستانہ جدوجہد کے باعث پنجاب میں بھی پیغام حق پرستی پھیل چکا ہے اور اب ملک بھر کے عوام جناب الطاف حسین کی حقیقت پسندانہ جدوجہد سے نہ صرف واقفیت حاصل کررہے ہیں بلکہ ایم کیوایم کی عملی جدوجہد کا حصہ بھی بن رہے ہیں ۔ امین الحق اور عبد الحسیب نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کے عہدیداران اورکارکنان پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ملک کے حالات انتہائی نازک ہیں ایسی صورتحال میں ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو جناب الطاف حسین کی ہدایات کے مطابق اپنا فرض نبھانا ہے اورملک میں جمہوریت کے فروغ اور سیاسی استحکام کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کرناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ 

9/29/2024 4:21:20 PM