جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نائب صدر حافظ حسین احمد کے والد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے
لندن ۔۔27اگست 2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نائب صدر حافظ حسین احمد کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے حافظ حسین احمد سمیت مرحوم کے تمام سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین )