ایم کیوایم نوشہرو فیرو ز زون سیکٹر مورو کی سیکٹر کمیٹی کے رکن محمد علی قریشی اور کورنگی سیکٹر کے اسیر کارکن کے
والد کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔27، اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم نوشہرو فیروز زون سیکٹر مورو کی سیکٹر کمیٹی کے رکن محمد علی قریشی اور ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 74کے اسیر کارکن فخر الھدیٰ بٹ کے والد غلام محمد بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)