Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کا سہ روزہ کنونشن ’’ دی رائٹ مین الطاف حسین ‘‘کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر


ایم کیو ایم امریکہ کا سہ روزہ کنونشن ’’ دی رائٹ مین الطاف حسین ‘‘کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
 Posted on: 8/25/2014
ایم کیو ایم امریکہ کا سہ روزہ کنونشن ’’ دی رائٹ مین الطاف حسین ‘‘کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر 
کنونشن سے قائد تحریک الطاف حسین نے فکر انگیز خطاب کیا،تیسرے روز سینٹرل کمیٹی نے مختلف چیپٹرز کی تنظیم نو کا اعلان کیا 
واشنگٹن ڈی سی۔۔۔25اگست2014ء
الطاف حسین دی رائٹ مین کے عنوان سے ایم کیو ایم امریکہ کا 18واں سالانہ کنونشن واشنگٹن ڈی سی میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ایم کیوا یم امریکہ کے سہ روزہ کنونشن میں امریکہ کے 18 سے زائد شہروں سے آئے ہوئے ذمہ داران، کارکنان اور پاکستان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کے شرکاء نے پاکستان کی بقاء ،سلامتی اور ملک کی تعمیر نو کے لئے قائد تحریک الطاف حسین کی پالیسیوں اور اقدامات پر اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیااس موقع پر پاکستان سے آئی ہوئی حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی کنونشن میں خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔کنونشن کے پہلے اور دوسرے روز تنظیمی سیشنز کا انعقاد کیا گیا جبکہ کنونشن کے مرکزی عوامی پروگرام سے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے فکر انگیز خطاب کیا اور پاکستان میں لمحہ بہ لمحہ رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں اور ملک کو دہشتگردوں او ر انتہا ء پسندوں کی جانب سے لاحق خطرات سے عوام و کارکنان کو آگاہ کیا۔عو امی پروگرام سے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اپنے تمام تر اختلافات بھلا کر جناب الطاف حسین کے ملک بچانے کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متحد ہو جائیں۔ اس موقع پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم امریکہ کے 18ویں سالانہ کنونشن کو یادگار اور قائدتحریک الطاف حسین سے تجدید عہد وفا کا ذریعہ قرار دیا۔جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی نے کنونشن کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد پیش کی ۔کنونشن کے آخری روز سینٹرل کمیٹی کی جانب سے مختلف چیپٹرز کی تنظیم نو کابھی اعلان کیا گیاجبکہ 2015 کے کنونشن کے لئے امریکی شہر ’’لاس اینجلس‘‘ کے نام کا اعلان سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کیا۔ اس موقع پر واشنگٹن ڈی سی کے چیپٹر انچارج فیصل عثمانی ، جوائنٹ انچارجز کفیل قادری اور مصباح باسط سمیت اراکین چیپٹر کمیٹی نے کنونشن میں شریک کارکنان، ہمدردوں اور پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیاجبکہ عوامی پروگرام کی نظامت کے فرائض انچارج میڈیا سیل عمران حسین نے انجام دیئے جبکہ مرکزی ہال میں سوشل میڈیا کیمپ پر میڈیا سیل کے کارکنان کنونشن کی لائیواپ ڈیٹس دنیا بھر میں پہنچاتے رہے

9/29/2024 4:20:38 PM