ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا معروف ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔25اگست2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ نے معروف ٹیسٹ کر کٹر یونس خان کے جواں سال بھتیجے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے یونس خان سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، انہیں اپنے جوارے رحمت میں جگہ دے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔