Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا فون پر رابطہ، موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا فون پر رابطہ، موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو
 Posted on: 8/24/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا فون پر رابطہ، موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو
خواجہ سعد رفیق نے بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے کے سلسلے میں جناب الطاف حسین کے مؤقف درست قراردیا
حکومت موجودہ سیاسی بحران کو بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ خواجہ سعد رفیق
کسی سے بھی بات چیت کے دروازے بند نہ کئے جائیں، ہر ایک کا احترام کیا جائے۔ الطاف حسین
معاملات کو بات چیت، مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔24 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین سے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے فون پر رابطہ کیااوران سے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ خواجہ سعدرفیق نے بات چیت کے عمل کوہرقیمت پر جاری رکھنے کے سلسلے میں جناب الطاف حسین کے مؤقف درست قرار دیا۔ خواجہ سعدرفیق نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت موجودہ سیاسی بحران کوبات چیت اورافہام وتفہیم سے حل کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے آج پاکستان عوامی تحریک سے سربرہ ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری سے ہونے والی اپنی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔جناب الطاف حسین نے خواجہ سعدرفیق سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرا شروع ہی سے یہ کہناہے کہ کسی سے بھی بات چیت کے دروازے بند نہ کئے جائیں، ہرایک کا احترام کیاجائے اور معاملات کوبات چیت ،مذاکرات اورافہام وتفہیم کے ذریعے حل کیا جائے۔ 

9/29/2024 4:23:13 PM