Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

واشنگٹن میں ہونے والے ایم کیوایم امریکہ کے 18ویں سالانہ کنونشن میں کارکنوں کاجوش وخروش


واشنگٹن میں ہونے والے ایم کیوایم امریکہ کے 18ویں سالانہ کنونشن میں کارکنوں کاجوش وخروش
 Posted on: 8/24/2014
واشنگٹن میں ہونے والے ایم کیوایم امریکہ کے 18ویں سالانہ کنونشن میں کارکنوں کاجوش وخروش 
’’دی رائٹ مین الطاف حسین‘‘۔۔۔ معصوم بچوں اوربچیوں کاخوبصورت ٹیبلو
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا زوردارنعروں سے پرجوش استقبال 
لے کے سچا سچا پیار، دل میں سچاسچاپیار۔۔۔یو ایس اے میں آیا ہے کوئی جادوگر
ہال میں فیملی اورگھرجیساماحول، واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ایم کیوایم امریکہ کے 18ویں سالانہ کنونشن کی جھلکیاں
لندن۔۔۔24، اگست2014ء
* واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ایم کیوایم امریکہ کے 18ویں سالانہ کنونشن میں کارکنوں کاجوش وخروش قابل دید تھا۔
* واشنگٹن کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے کنونشن کے سلسلے میں ہال کوایم کیوایم اورپاکستان کے کے پرچموں اوربینروں سے سجایاگیاتھا۔
* ہال کے اسٹیج کی اسکرین پر جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ پر ’’ دی رائٹ مین الطاف ‘‘ لکھاگیا تھا۔ ان کے پورٹریٹ کے ساتھ ساتھ عالمی انقلابی رہنماؤں ترکی کے مصطفےٰ کمال اتاترک،چین کے رہنما ماؤزے تنگ، ،امریکہ کے سیاہ فام رہنمامارٹن لوتھرکنگ اورجنوبی افریقہ کے رہنمانیلسن مینڈیلا کے پورٹریٹ بنائے گئے تھے۔
* اسکولوں کے معصوم بچوں اوربچیوں نے کنونشن میں خوبصورت ٹیبلوپیش کیا جسے حاظرین نے بہت پسند کیا۔
* جب جلسہ میں مائیک پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے خطاب کا اعلان کیاگیاتوہال میں موجود تمام افرادنے کھڑے ہوکرزوردارنعروں سے ان کااستقبال کیا۔اس موقع پر ایم کیوایم کامقبول ترانہ ’’ ساتھی ‘‘ بجایاگیا۔
* اپنے خطاب کے دوران جناب الطا ف حسین نہایت خوشگوارموڈ میں نظرآئے۔انہوں نے خطاب کے اختتام پر کارکنوں کی فرمائش پریہ دوگیت بھی گنگنائے
لے کے سچا سچا پیار۔۔۔دل میں سچاسچاپیار
یو ایس اے میں آیا ہے کوئی جادوگر

آ نیلے گگن کے تلے پیارہم کریں
گھل مل کے پیارکااقرارہم کریں
* خطاب کے اختتام پر ہال میں موجودہ کئی کارکنوں، خواتین اورمعصوم بچوں نے جناب الطاف حسین سے فرداًفرداًگفتگوکی اور ان سے اپنی محبت وعقیدت کااظہارکیا۔بعض معصوم بچوں نے اپنی توتلی زبان میں جناب الطا ف حسین سے اپنے جذبات کااظہارکیا۔ جناب الطا ف حسین نے کارکنوں، خواتین اوربچوں سے نہایت محبت و شفقت سے بات کی اورانہیں دعائیں دیتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ آپ سب کوخوش رکھے، آپ کی مرادیں پوری کرے اورآپ کواچھی تعلیم،روشن مستقبل اورخوشیاں دے۔اس موقع پر ہال میں فیملی اورگھرجیساماحول پیداہوگیا۔
* ایک موقع پر کارکنوں نے جناب الطا ف حسین سے اپنی محبت کااظہارکرتے ہوئے ان سے \" We Love you \" کہاتو انہوں نے اس کاجواب دیتے ہوئے کہا\" I Love you too \" 
* کنونشن سے ایم کیوایم امریکہ کے آرگنائزرجنیدفہمی، ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی محترمہ ارم فاروقی اوردیگرعہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔ 
* کنونشن کے دوسرے روزکے سلسلے میں جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد ترانہ نائٹ ہوئی جس میں تنظیمی ترانے پیش کئے گئے۔

9/29/2024 4:21:26 PM