سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم احمد کے والد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا
نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی اور دیگر کی شرکت
کراچی ۔۔۔23اگست 2014ء
سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم احمد کے والدرشید احمد (مرحوم) کو کراچی میں واقع ائیر پورٹ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کر دیا گیا ۔قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز بعد نماز عصر موتی مسجد واقع ملیر میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کہف الوریٰ، اشفاق منگی، حق پر ست ایم پی اے ندیم راضی، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان، مقامی سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران اور کارکنان سمیت مرحوم کے احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔