سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم احمد سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔23اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم احمد کے والد رشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان وسیم احمد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کر کے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔