بہاولپور میں ٹریفک حادثے میں متعدد افرادکے جاں بحق و زخمی ہونے پرالطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔23، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بہاولپور میں ٹریفک حادثے میں متعدد افرادکے جاں بحق و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکیا اورانہیں صبر کی تلقین کی۔انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)