پشاور میں طوفانی بارش اور آندھی سمیت مختلف حادثات میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
طوفانی بارش کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائے، الطاف حسین کا خیبرپختونخوا کی حکومت سے مطالبہ
لندن۔۔۔22، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور میں طوفانی بارش اور آندھی سمیت مختلف حادثات میں متعدد افرادکے جاں بحق و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور فسوس اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے خیبر پختونخوا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ طوفانی بارش کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائے اور قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکیا اورانہیں صبر کی تلقین کی۔انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)