Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ


سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 8/22/2014
سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
ونوں رہنماؤں کے درمیان ملک میں جاری سیاسی بحران اورملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال
ملک میں جاری سیاسی بحران جتناجلد حل ہواتناہی ملک کے مفادمیں ہے،ملک میں تصادم اورتناؤکی کیفیت جلدازجلدختم ہونی چاہیے ۔ قائدتحریک الطاف حسین اورمیرظفراللہ جمالی میں اتفاق
میرظفراللہ جمالی نے سیاسی بحران کے خاتمہ اورمعاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کے سلسلے میں ایم کیوایم کے کردار کوسراہا
سیاسی بحران کے خاتمہ اورمسائل کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کے سلسلے میں آپ کی مخلصانہ کوششوں کوہرپاکستانی 
قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔ظفراللہ جمالی کی الطاف حسین سے گفتگو
میں پارٹی مفادسے بالاترہوکرصرف اورصرف پاکستان کے مفاد اوراستحکام کیلئے کوششیں کررہاہوں ،الطاف حسین
لندن۔۔۔22، اگست2014ء
پاکستان کے سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی نے آج ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔انہوں نے جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک میں جاری سیاسی بحران اورملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال کیاگیا۔میرظفراللہ جمالی نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمہ اورمعاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کے سلسلے میں ایم کیوایم کے کردار اور جناب الطاف حسین کی کوششوں کوسراہا۔سابق وزیراعظم نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپ نے ملک کے ہرکڑے اوررمشکل وقت میں حکومتوں ، سیاستدانوں کومخلصانہ مشورے دیے ہیں اورملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمہ اورمسائل کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کے سلسلے میں آپ جومخلصانہ کوششیں کررہے ہیں ان کوہرپاکستانی قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں پارٹی مفادسے بالاترہوکرصرف اورصرف پاکستان کے مفاد اوراستحکام کیلئے کوششیں کررہاہوں ، میری خواہش اورکوشش ہے کہ ملک مضبوط ومستحکم ہو، ملک میں امیرغریب ، سب کی عزت ہواورسب کوان کے حقوق میسرہوں۔دونوں رہنماؤں نے اس امرپراتفاق کیاکہ ملک میں جاری سیاسی بحران جتناجلد حل ہواتناہی ملک کے مفادمیں ہے اورملک میں تصادم اورتناؤکی کیفیت جلدازجلدختم ہونی چاہیے ۔ 


9/29/2024 2:22:25 PM