گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو، موجودہ سیاسی بحران کے بارے میں تبادلہ خیال
گورنرپنجاب نے الطاف حسین کوتحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا
تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کے تحفظات دورکرکے مذاکرات کا فی الفور دوبارہ آغازکیاجائے۔الطاف حسین
مذاکرات کو نتیجہ خیزبناتے ہوئے جلد ازجلد کسی حل پرپہنچاجائے۔ الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین نے معاملات کوافہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنے کے سلسلے میں گورنرپنجاب کی کوششوں کوسراہا
لندن۔۔۔22 اگست 2014ء
گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اوران سے موجودہ سیاسی بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔گورنرپنجاب نے جناب الطاف حسین کوتحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔جناب الطاف حسین نے تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک سے شروع ہونے والے مذاکرات میں آنے والے تعطل پر تشویش کااظہارکیااوراس بات پر ذور دیاکہ مذاکرات کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے تحفظات دورکرکے مذاکرات کا فی الفور دوبارہ آغازکیاجائے اورانہیں نتیجہ خیزبناتے ہوئے جلد ازجلد کسی حل پرپہنچاجائے۔ جناب الطاف حسین نے معاملات کوافہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنے کے سلسلے میں گورنرپنجاب کی کوششوں کوسراہا۔