Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت کو معاملے کے حل کیلئے سخت رویہ اختیار کرنے کے بجائے دو قدم آگے بڑھ کر مصالحانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ الطاف حسین


حکومت کو معاملے کے حل کیلئے سخت رویہ اختیار کرنے کے بجائے دو قدم آگے بڑھ کر مصالحانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/21/2014
حکومت کو معاملے کے حل کیلئے سخت رویہ اختیار کرنے کے بجائے دو قدم آگے بڑھ کر مصالحانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ الطاف حسین
آپ بااختیار ہیں اور آپ ہی مظاہرین کے مطالبات پر فوری توجہ دے کر اور اس پر غور کرکے اس کا حل نکال سکتے ہیں۔ حکمرانوں سے الطاف حسین کی اپیل 
اگر حکومت کو ملک کے امن و استحکام اور جمہوریت کی بقاء کی خاطر دو قدم پیچھے بھی ہٹنا پڑے تو حکومت کو اس میں کسی قسم کی شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہیے
تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک بھی کشادہ دلی کا مظاہرہ کریں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔21 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مذاکرات کے تعطل پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ بااختیار ہیں اور آپ ہی مظاہرین کے مطالبات پر فوری توجہ دے کراور اس پر غور کرکے اس کاحل نکال سکتے ہیں لہٰذا میری حکومت پرزور اپیل ہے کہ اگر حکومت کوملک کے امن و استحکام اورجمہوریت کی بقاء کی خاطرمعاملات کو بغیر کسی تصادم کے حل کرنے کیلئے پہل کرتے ہوئے دو قدم پیچھے بھی ہٹنا پڑے توحکومت کو اس میں کسی قسم کی شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہیے۔جناب الطاف حسین نے حکومت سے کہاکہ وہ بڑے پن کا مظاہر ہ کرے اور کوئی وقت ضائع کئے بغیر پہل کرتے ہوئے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے اورخداراکسی نہ کسی طرح مذاکرات کو بامقصداورنتیجہ خیز بنا ئے۔جناب الطاف حسین نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہوں اورتمام رہنماؤں سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک کی نازک صورتحال کو سامنے رکھیں اور یہ نہ بھولیں کہ ایک طرف پاکستان کی مسلح افواج شمالی وزیر ستان میں پاکستان کی تاریخ کی مشکل ترین جنگ میں نبرد آزماہے اور دوسری طرف بھارت نے پاکستان کی اندرونی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی افواج پاکستان کی سرحدوں پر جمع کرنے کے ساتھ ساتھ کئی جگہ حملے بھی شروع کر دیئے ہیں جس کا پاکستان کی مسلح افواج ،رینجرز و دیگر سلامتی کے اداروں کے جوان و افسران بھر پور مقابلہ کر کے ناکام بنا رہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میری ایک مرتبہ پھر دردمندانہ اپیل ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک بھی کشادہ دلی کا مظاہرہ کر یں او ر اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی سخت رویہ اختیار کرنے کے بجائے دو قدم آگے بڑھ کر مصالحانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے اسی میں ملک کی بہتری ،فلاح ، بقاء و سلامتی مضمرہے ۔

9/29/2024 2:19:00 PM