حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کے درمیان ہونیوالےمذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین
بات چیت کا آغازملک کے لئے خوش آئند ہے۔الطاف حسین
حکومتی مذاکراتی پیشکش کوفراخدلی سے قبول کرنے پر ڈاکٹرطاہرالقادری کا شکریہ اداکرتاہوں۔ الطاف حسین
وزیراعظم نوازشریف اورانکے رفقاء کاشکریہ جنہوں نے بڑے پن کامظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی جانب قدم بڑھائے۔ الطاف حسین
اللہ تعالیٰ پاکستان کوبڑے تصادم اورانتشارسے بچائے اورملک میں استحکام پیداکرے۔الطاف حسین
اللہ تعالیٰ پاک افواج کو دہشت گردوں کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی جنگ میں فتح ونصرت سے ہمکنارکرے۔ الطا ف حسین
لندن۔۔۔20 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کانہ صرف خیرمقدم کیاہے بلکہ ا س بات چیت کے آغازکوملک کے لئے خوش آئند قراردیاہے ۔اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ممتاز اسکالر ڈاکٹرطاہرالقادری کابھی شکریہ اداکیا کہ انہوں نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی مذاکراتی پیشکش کوقبول کیا۔ ساتھ ساتھ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف اوران کے رات دن کام کرنیوالے ان ساتھیوں کابھی شکریہ اداکیا جومعاملے کوتصادم کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتے ہیں اورجنہوں نے حکومت میں رہتے ہوئے بڑے پن کامظاہرہ کیااور مذاکرات کی جانب قدم بڑھائے۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کوبڑے تصادم اورانتشارسے بچائے اورملک میں استحکام پیداکرے۔انہوں نے ساتھ ساتھ دعاکی کہ پاک افواج دہشت گردوں کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی اورمشکل جنگ میں مصروف ہے اللہ تعالیٰ اس جنگ میں فوج کوفتح ونصرت سے ہمکنارکرے۔