نیوز ویک نے عوام کیلئے جناب الطاف حسین کی جدوجہدکو تسلیم کر تے ہو ئے انھیں دی رائٹ مین کا خطا ب دیا ہے،یو سف شاہوانی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کی کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے وفد کے ہمراہ بلوچستان سے تعلق رکھنےوالی معزز شخصیات سے کراچی میں انکی رہائشگاہوں پر ملاقات
بین الاقوامی جریدے میں جناب الطاف حسین کے انٹر ویو کے سندھی ، اردواور انگریزی ترجمہ کی کاپیاں پیش کیں
کراچی ۔۔۔17اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یو سف شاہوانی نے سابق کمشنر بلو چستان حسین عمرا نی ،بلو چستان زمیندار ایسوسی ایشن کے صدر شبیر حسین عمرانی ، مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے نا ئب صدر آغا اصغر ،بلو چستان کی معزز کا روبا ری شخصیت زمان عمرا نی سے گلشن اقبال، ڈیفنس اور کلفٹن میں انکی رہا رئشگاہوں پر ملا قاتیں کرکے انہیں امر یکی جر یدے نیو ز ویک میں دی رائٹ مین الطاف حسین کے عنوان سے شائع ہو نے والے جناب الطاف حسین کے انٹر ویو کی سندھی ،اردواور انگریزی زبان میں کا پیاں پیش کیں۔اس مو قع پر کر اچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فر خ اعظم ،جو ائنٹ انچارجز اسلم بلو چ ،سید احمد رضا اور سید معین الدین بھی انکے ہمرا ہ تھے ۔ملا قاتوں میں یو سف شاہو انی نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ جنا ب الطاف حسین کی 35سالہ حق پرستا نہ جدو جہد اس با ت کی غما ز ہے کہ انھوں نے غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج بین الاقوامی جریدے نیو زویک نے مظلوم عوام کیلئے انکی جدوجہد تسلیم کر تے ہو ئے انھیں
دی رائٹ مین کا خطا ب دیدیا ۔