Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امریکی جریدہ نیوز ویک کی جانب سے جناب الطاف حسین کو ’’دی رائٹ مین ‘‘ کاخطاب دینا باعث فخر ہے ، اشفاق منگی


امریکی جریدہ نیوز ویک کی جانب سے جناب الطاف حسین کو ’’دی رائٹ مین ‘‘ کاخطاب دینا باعث فخر ہے ، اشفاق منگی
 Posted on: 8/15/2014
امریکی جریدہ نیوز ویک کی جانب سے جناب الطاف حسین کو ’’دی رائٹ مین ‘‘ کاخطاب دینا باعث فخر ہے ، اشفاق منگی 
کراچی میں سندھ و بلوچستان سے تعلق رکھنے والی معزز سماجی ادبی اور تعلیمی شخصیات سے اشفاق منگی کی ملاقات 
ملاقات کے دوران اشفاق منگی نے امریکی جریدے نیوز ویک میں’’دی رائٹ مین ‘‘ کے عنوان سے شائع جناب الطاف حسین 
کے انٹرویو کی سندھی اوراردوزبان کے ترجمہ کی کاپیاں تقسیم کیں 
کراچی ۔۔۔15اگست 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق احمد منگی نے کراچی میں سندھ وبلوچستان سے تعلق رکھنے والی سماجی وکاروباری شخصیت عبدالرشید خان مگسی اور محمد ملوک عمرانی،گلستان جوہر میں معروف قانون دان زاہد حسین راجپر ایڈووکیٹ ، چیر مین انڈس سوشل فورم سید خلیل احمد ،معروف انٹر نیشنل گالف کوچ خیر محمد خاصخیلی اور کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت سے ان کی رہائش گاہوں پر جاکر ملاقات کی اور بین الاقوامی جریدے نیوز ویک میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ’’دی رائٹ مین ‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والے انٹرویو کی سندھی اور اردوزبان میں ترجمہ کی کاپیاں پیش کیں ۔اس موقع پر انچارج KMOCفرخ اعظم ،اراکین منظور احمد جوکھیو،بشیر احمد دروان اور سید معین الدین بھی موجود تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق احمد منگی نے کہا کہ پوری دنیا نے اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے کہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین جو بات کہتے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نیوز ویک کی جانب سے جناب الطاف حسین کو ’’دی رائٹ مین ‘‘ کاخطاب دینا ملک بھر کے عوام کیلئے نہ صرف باعث فخر ہے بلکہ اس خطاب سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ملک کی سیاست میں حق پرستانہ اور سچائی پر مشتمل فکر وفلسفہ ،نظریہ اور جدوجہدجناب الطاف حسین کا ہی شعار رہا ہے۔معزز شخصیات نے اشفاق منگی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے برملا کہا کہ جناب الطا ف حسین ایک سچے اور کھرے لیڈرہیں جنہوں نے کبھی کسی کے آگے سر نہیں جھکایا ۔انہوں نے کہا کہ نیوز ویک نے دنیا کو حقیقت بتائی کہ جناب الطاف حسین ایک سچے انسان ہیں اور اس سے کوئی ذی شعور شخص انکار نہیں کرسکتا ۔



9/29/2024 2:18:19 PM