Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام سیاسی قوتیں ایک دوسرے کااحترام کریں ،معاملات کوافہام وتفہیم اوربات چیت سے حل کریں۔الطاف حسین


تمام سیاسی قوتیں ایک دوسرے کااحترام کریں ،معاملات کوافہام وتفہیم اوربات چیت سے حل کریں۔الطاف حسین
 Posted on: 8/15/2014
تمام سیاسی قوتیں ایک دوسرے کااحترام کریں ،معاملات کوافہام وتفہیم اوربات چیت سے حل کریں۔الطاف حسین
ہرمسئلے کاحل بات چیت سے نکالاجاسکتاہے ،میں چاہتاہوں کہ کسی بھی جانب سے طاقت کااستعمال نہ ہواورمعاملات کوافہام وتفہیم سے حل کیاجائے
آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اورممتازقانون دان بیرسٹراحمدرضاقصوری سے فون پر گفتگو
ماڈل ٹاؤن میں ایک بڑے تصادم کا خطرہ تھا،آپ نے معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کراکے ملک کوبڑے تصاد م سے بچالیا۔احمدرضاقصوری کی قائدتحریک الطاف حسین سے گفتگو
میں آپ کی فہم وفراست اور دانش کوسلام پیش کرتاہوں۔احمدرضاقصوری کی قائدتحریک الطاف حسین سے گفتگو
لندن۔۔۔15، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں چاہتاہوں کہ تمام سیاسی قوتیں ایک دوسرے کااحترام کریں اور معاملات کوافہام وتفہیم اوربات چیت سے حل کریں۔انہوں نے یہ بات آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اورممتازقانون دان بیرسٹراحمدرضاقصوری سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔احمدرضاقصوری نے جنا ب الطاف حسین کو فون کرکے موجودہ سیاسی صورتحال میں ان کے مؤثرکردارکوسراہا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔احمدرضاقصوری نے جناب الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے معاملے پر ماڈل ٹاؤن میں ایک بڑے تصادم کا خطرہ تھا جس سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح ایک بارپھرشہریوں کاجانی نقصان ہوتالیکن آپ نے بھرپور کوشش کرکے معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرادیا اورملک کوایک بڑے تصاد م سے بچالیاجس کوہرشخص سراہ رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں آپ کی فہم وفراست اور دانش کوسلام پیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہرمسئلے کاحل بات چیت سے نکالاجاسکتاہے اورمیں چاہتاہوں کہ کسی بھی جانب سے طاقت کااستعمال نہ ہواورمعاملات کوافہام وتفہیم سے حل کیاجائے۔ احمدرضاقصوری نے گزشتہ چندروز کے دوران ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کی خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کے لئے ایم کیوایم کی جانب سے کھانے پینے کی چیزیں فراہم کرنے اوران کے لئے طبی امدادی کیمپ لگانے پر بھی جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیااوراسے قابل تحسین اقدام قراردیا۔ 

9/29/2024 2:17:55 PM