Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی مداخلت اور کوششوں کے نتیجے میں حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کو پرامن انقلاب مارچ نکالنے کی اجازت دیدی


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی مداخلت اور کوششوں کے نتیجے میں حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کو پرامن انقلاب مارچ نکالنے کی اجازت دیدی
 Posted on: 8/14/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی مداخلت اور کوششوں کے نتیجے میں حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کو پرامن انقلاب مارچ نکالنے کی اجازت دیدی
قائد تحریک الطاف حسین کے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور ڈاکٹر طاہر القادری سے رات بھر مسلسل فون پر رابطے، معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور
الطاف حسین کی درخواست پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر حکام سے رابطے، قائد تحریک الطاف حسین کا مخلصانہ پیغام دیا
قائد تحریک الطاف حسین کے کہنے پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ، دیگر وفاقی وزراء، گورنر پنجاب، دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے رابطے
رابطوں اور کوششوں کا سلسلہ آج دوپہر تک جاری رہا جسکے بعد حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کو بھی پرامن مارچ نکالنے کی اجازت دیدی
گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے قائدتحریک الطاف حسین کو فون کرکے حکومتی فیصلے سے باقاعدہ آگاہ کیا
آپ نے اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے جس طرح کوششیں کیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ملک میں امن چاہتے ہیں۔ گورنرپنجاب کی قائدتحریک الطاف حسین سے گفتگو
قائدتحریک الطاف حسین کا معاملے کے حل کیلئے کوششیں کرنے پر گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور اور گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو خراج تحسین
لندن۔۔۔ 14 اگست 2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی مداخلت اوران کے ساتھ ساتھ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورگورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی کوششوں کے نتیجے میں حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کوپرامن انقلاب مارچ نکالنے کی اجازت دیدی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی کہ حکومت کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کومارچ نکالنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور ماڈل ٹاؤن کے اطراف مزید کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں جس سے یوم آزادی پر صورتحال خراب ہونے اورتصادم کاخدشہ ہے۔ یہ بات سامنے آنے پر جناب الطاف حسین نے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے رابطہ کیا اور ان سے کہاکہ وہ اس سلسلے میں کوششیں کریں اور تصادم سے بچنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کوبھی مارچ نکالنے کی اجازت دی جائے تمام رکاوٹیں ہٹائی جائیں اوراس سلسلے میں ڈاکٹر طاہرالقادری سے بات کی جائے۔ دوسری جانب جناب الطاف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے بھی رابطہ کیا اور ان سے کہاکہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنا کرداراداکریں اوروفاقی حکومت اورتمام متعلقہ حکام تک یہ پیغام پہنچائیں کہ معاملے کوافہام وتفہیم اوربات چیت سے حل کیاجائے ۔ جناب الطا ف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے بھی رات کوکئی بار فون پر گفتگو کی اورانہیں اس بات کیلئے قائل کیاکہ وہ حکومتی شخصیات سے بات چیت کرلیں ۔ان کی درخواست پر ڈاکٹرطاہرالقادری حکومتی شخصیات سے بات چیت پر راضی ہوئے۔ جناب الطاف حسین کے کہنے پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، دیگروفاقی وزراء، گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور،دیگراعلیٰ حکومتی شخصیات اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے رابطے کئے اورمعاملے کو بات چیت سے حل کرنے کیلئے انہیں قائل کیا۔ دوسری جانب جناب الطاف حسین کی درخواست پر گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اوردیگر حکام سے رابطے کرکے انہیں معاملے کو حل کرنے کیلئے جناب الطاف حسین کامخلصانہ پیغام دیا۔ان رابطوں اورکوششوں کاسلسلہ آج دوپہرتک جاری رہا جسکے بعدحکومت نے پاکستان عوامی تحریک کوبھی پرامن مارچ نکالنے کی اجازت دیدی ۔اس بارے میں گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے آج دوپہرجناب الطاف حسین کوفو ن کرکے اس حکومتی فیصلے سے باقاعدہ آگاہ کیا۔گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کیلئے جس طرح کوششیں کیں اس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ آپ ملک میں امن چاہتے ہیں ، آپ نے ایک بارپھر محب وطن ہونے کاکرداراداکیاہے۔جناب الطاف حسین نے معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرانے کیلئے ذاتی کوششیں کرنے پر گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کاخصوصی شکریہ ادکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے اس معاملے کوحل کراکر قوم پر بڑااحسان کیاہے اوراس پر میں آپ کاشکرگزارہوں۔ جناب الطاف حسین نے اس سلسلے میں بھرپورکوششیں کرنے پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کوبھی فون پر خراج تحسین پیش کیااوردعائیں دیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس کااجرعطاکرے اورہرآفت سے محفوظ رکھے۔ ڈاکٹرعشرت العبادنے معاملے کے خوش اسلوبی سے حل ہونے پر جناب الطا ف حسین کو مبارکباد پیش کی۔

9/29/2024 2:20:03 PM