Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

67ویں یوم آزادی کے موقع پر ایم کیوایم کے زیر اہتما م ’’ نائن زیر و ‘‘ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد


67ویں یوم آزادی کے موقع پر ایم کیوایم کے زیر اہتما م ’’ نائن زیر و ‘‘ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد
 Posted on: 8/14/2014

67ویں یوم آزادی کے موقع پر ایم کیوایم کے زیر اہتما م ’’ نائن زیر و ‘‘ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد
تقریب میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزخالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر نصرت و اراکین ، حق پرست منتخب نمائندوں اور دیگر کی شرکت
تقریب کے شرکاء کی پاکستان میں امن و سلامتی ، آپس میں اتحاد ، اختلافات کے خاتمے ،ہم وطنو ں کی پریشانیوں سے نجات ،آپریشن ضر ب عضب میں مسلح افواج کی کامیابی اوردہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شہید جوانوں اور شہریوں کیلئے دعا
شرکاء نے ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارک باد دی اور مٹھائی تقسیم کی، اعلامیہ ایم کیو ایم
کراچی ۔۔۔14اگست 2014ء
پاکستان کے 67ویں یوم آزادی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتما م جمعرات کی صبح جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ ’’نائن زیرو ‘‘ پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر نصرت نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغا ز کیا اور تمام اہل وطن کو یو م آزادی کی مبارک باد پیش کی ۔پرچم کشائی کی تقریب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، کہف الوریٰ، عارف خان ایڈو کیٹ ، گلفراز خان خٹک ، توصیف خا نزادہ ، آنسہ ممتاز انوار، حق پرست اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنا ن اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پرچم کشائی کی تقریب کے شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز سے انتہا ء پسندی، اندرونی اختلافات ، معاشی ، سیاسی بحرانوں کا خاتمہ فرمائے ،ملک میں بسنے والے تما م طبقات ، مسالک ، برادریوں،قومیتوں کے درمیان اتحاد و اتفاق قائم کرے، پا ک سر زمین پر بسنے والے تمام افراد کی پریشانیوں ، مشکلات کو حل فرمائے اور ملک کے قبائلی علاقوں میں مسلح افواج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ’ضرب عضب ‘‘میں مسلح افواج کو کامیابی سے ہمکنار کرے جبکہ ضرب عضب کے دوران دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے مسلح افواج کے اعلیٰ عہدیداران اور جوانوں سمیت دہشتگردی کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے معصوم و بیگنا ہ شہریوں کے درجات کی بلندی کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور میٹھائی تقسیم کی ۔




9/29/2024 2:22:02 PM