Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج کے بعدلاہورکی پولیس وانتظامیہ نے ایم کیوایم کے وفدکو ماڈل ٹاؤن کے لوگوں کیلئے کھانے پینے کی چیزیں لے جانے کی اجازت دیدی


متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج کے بعدلاہورکی پولیس وانتظامیہ نے ایم کیوایم کے وفدکو ماڈل ٹاؤن کے لوگوں کیلئے کھانے پینے کی چیزیں لے جانے کی اجازت دیدی
 Posted on: 8/13/2014

متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج کے بعدلاہورکی پولیس وانتظامیہ نے ایم کیوایم کے وفدکو ماڈل ٹاؤن کے لوگوں کیلئے کھانے پینے کی چیزیں لے جانے کی اجازت دیدی
ایم کیوایم کاوفد رات گئے کھانا، پانی، بچوں کیلئے دودھ اورضروریات زندگی کا دیگر سامان لے کر ماڈل ٹاؤن پہنچ گیا
ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاررندھاوا، ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامربلوچ دیگرعہدیداران اورخواتین شامل تھیں
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے تمام ترمشکلات کے باوجود کھاناپہنچانے پر ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی قیادت کاشکریہ اداکیا

کراچی ۔۔۔13 اگست 2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج کے بعدلاہورکی پولیس وانتظامیہ نے ایم کیوایم کے وفدکو ماڈل ٹاؤن کے لوگوں کیلئے کھانے پینے کی چیزیں لے جانے کی اجازت دیدی جس کے بعد ایم کیوایم کاوفد رات گئے کھانا، پانی، بچوں کیلئے دودھ اورضروریات زندگی کا دیگر سامان لے کر ماڈل ٹاؤن پہنچ گیا۔ ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاررندھاوا، ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامربلوچ اورایم کیوایم پنجاب کے دیگرعہدیداران اورخواتین شامل تھیں۔ واضح رہے کہ رات گئے ایم کیوایم کاوفدٹرک میں کھا نااوردیگرامدادی سامان لیکرماڈل ٹاؤن پہنچا تو وہاں موجود پولیس وانتظامیہ نے اسے جانے نہیں دیاتاہم ایم کیوایم کے احتجاج کے بعد حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ کیاگیا اوراس مسئلے کوحل کرنے کا یقین دلایاگیا۔ جس کے بعد لاہورکے کمشنر اور پولیس حکام نے رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاررندھاواسے رابطہ کیااورانہیں کھانالیجانے کی اجازت دیدی جس کے بعد ایم کیوایم کے وفدنے ماڈل ٹاؤن جاکر کھانا پاکستان عوامی تحریک اورمنہاج القرآن کے عہدیداروں کے حوالے کیا۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے تمام ترمشکلات کے باوجود کھاناپہنچانے پر ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی قیادت کاشکریہ اداکیا۔


9/29/2024 2:17:45 PM