Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے، الطاف حسین


آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے، الطاف حسین
 Posted on: 8/13/2014
آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے، الطاف حسین
آزادی کی ناشکری کرنے والی قومیں تاریخ کے صفحات سے مٹ جاتی ہیں، الطاف حسین
پاکستان لاکھوں کی قیمتی جانوں کی قربانی دینے کے بعد آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشہ پر ابھرا ہے، الطاف حسین
یوم آزادی کے موقع پر عہد کیا جائے کہ ہم سب ملک سے مذہبی انتہا ء پسندی، دہشت گردی، بے روزگاری، غربت، فرسودہ جاگیردارانہ نظام، کرپٹ سیاسی کلچر اور موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے
ملک میں مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور جمہوری روایات کو فروغ دیکر ہی پاکستان کو مضبوط و مستحکم ریاست بنایا جاسکتا ہے
قائد تحریک الطاف حسین کا پاکستان کے 67 ویں یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کے نام پیغام
لندن ۔۔۔13اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام اہل وطن کو پاکستان کے 67ویں یو م آزادی کی دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے اور خدا کی نعمتوں کی ناشکری کرنے والی قومیں تاریخ کے صفحات سے ہمیشہ کے لئے مٹ جاتی ہیں اور آئندہ نسلوں کے لئے عبرت کا سامان بن جاتی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قیمتی جانوں کی قربانیاں دینے کے بعد آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرا ہے، ماضی کے حکمرانوں کی انا پرستی،ظلم و ناانصافی کے سبب 1971 ء میں پاکستان دولخت ہوچکا ہے اور ملک دشمن قوتیں ،باقیماندہ پاکستان کی بقاء وسلامتی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں لہٰذا ایک ایک محب وطن پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ آزادی کی انمول نعمت کی قدرکرے اور پاکستان کی بقاء وسلامتی اور ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرے ۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے 67ویں یوم آزادی کے موقع پرعہد کریں کہ محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے ہم سب ملک سے مذہبی انتہا ء پسندی ، دہشت گردی ، بے روزگاری ، غربت ، فرسودہ جاگیردارانہ نظام ، کرپٹ سیاسی کلچر اورموروثی سیاست کے خاتمے ، پاکستان کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور دیگربانیان پاکستان کی تعلیمات کی روشنی میں لبرل، جمہوری ، روشن خیال اور ترقی پسند فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں گے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک میں مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورجمہوری روایات کوفروغ دیکر ہی پاکستان کو مضبوط ومستحکم ریاست بنایاجاسکتا ہے جہاں غیرمسلم پاکستانیوں سمیت تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پرزندہ رہنے ، زندگی گزارنے اور اپنے اپنے عقیدے اور مذہب کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی حاصل ہو۔

9/29/2024 2:17:45 PM