Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ’’رکشا بندھن ‘‘ کی تقریب کا انعقاد


ایم کیوایم کے تحت خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ’’رکشا بندھن ‘‘ کی تقریب کا انعقاد
 Posted on: 8/13/2014
ایم کیوایم کے تحت خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ’’رکشا بندھن ‘‘ کی تقریب کا انعقاد
ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ایم کیو ایم کی خواتین کو جناب الطاف حسین کی جانب سے دوپٹہ، میٹھائیاں اور تحفے دئیے گئے،
ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک میں بسنے والی تمام برادریوں کو ایک نظر سے دیکھتی ہے، عارف خان ایڈوکیٹ
کراچی ۔۔۔13اگست 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے شعبہ اقلیتی امور کے زیر اہتمام منگل کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آ باد میں ہندو برادری کا تہوا ر ’’ رکشابندھن ‘‘ منایاگیا جس میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ایم کیو ایم کی خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خواتین کارکنان نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈو کیٹ ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن منگلا شرما اقلیتی امور کمیٹی کے انچار ج سید منور الاسلام واراکین اور سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی فرحت خان کو ’’راکھی ‘‘ باندھی جبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن اور دیگر نے جناب الطاف حسین کی جانب سے ہندو برادری کی خواتین کارکنان کو ڈوپٹے ، میٹھایاں اور تحفے پیش کئے ،انہیں ہندو برادر ی کے مذہبی تہوار رکشا بندھن کی مبارک باد پیش کی۔ رکشا بندھن کے موقع پر آنے والے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ایم کیوایم کی خواتین کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے عارف خان ایڈو کیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں بسنے والی تمام برادریوں کو ایک نظر سے دیکھتی ہے اور انکا یکساں احترام کرتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین ملک میں برابری اور احترام کا نظام قائم کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ہندو برادری کی جانب سے جناب الطاف حسین کی صحت تندرستی ، درازی عمر اور ملک کی خیر کے لئے پراتھنا کی گئی ۔

9/29/2024 2:20:17 PM