Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ارکان شاکر علی اور اشفا ق منگی نے ملیر پریس کلب اور عوامی پریس کلب ملیر کا دورہ


رابطہ کمیٹی کے ارکان شاکر علی اور اشفا ق منگی نے ملیر پریس کلب اور عوامی پریس کلب ملیر کا دورہ
 Posted on: 8/11/2014
رابطہ کمیٹی کے ارکان شاکر علی اور اشفا ق منگی نے ملیر پریس کلب اور عوامی پریس کلب ملیر کا دورہ 
امریکی جریدے میں دی رائٹ مین کے عنوان سے شائع ہونے والے انٹرویو کی سندھی ، انگریزی 
اور اردو ترجمہ کی کاپیاں پریس کلب کے صدّور ، اراکین ، صحافیوں اور معززین میں تقسیم کیں 
نیوز ویک کی اپنی ایک ساکھ ہے اس نے جناب الطاف حسین کو سچا حقیقت پسندقرار دیا ہے ، رابطہ کمیٹی ارکان 
کراچی ۔۔۔11، اگست2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید شاکر علی اور اشفاق احمد منگی نے ملیر پریس کلب اور عوامی پریس کلب ملیر کا دورہ کیا اور پریس کلب کے صدور ، اراکین ، صحافیوں اور معزز شخصیات کو امریکی جریدے نیوز ویک میں’’دی رائٹ مین ‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والے انٹرویو کی سندھی ، انگریزی اور اردو ترجمہ کی کاپیاں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر ملیر پریس کلب کے صدر میر ذو الفقار و اراکین ، عوامی پریس کلب ملیر کے صدر صدر الدین شیخ و اراکین اور گلشن حدید کے علاقہ معززین و معروف شخصیات ممتاز صحافی طارق پٹھان ، سابقہ ناظم رضا جتوئی ، ڈاکٹر طارق ، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الجبار ، عبد القادر ، امیر علی اور زاہد بلوچ ، ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم اور اراکین بھی موجود تھے ۔ پریس کلب کے صدور ، صحافیوں اور معزز شخصیات نے نیوز ویک میں جناب الطاف حسین کے شائع ہونے والے انٹرویو اور اس کے عنوان دی رائٹ مین کو تحقیقی صحافت قرار دیا اور کہا کہ جناب الطاف حسین کو امریکی جریدے کی جانب سے دی رائٹ مین کا خطاب دینا اعزاز ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان سید شاکر علی اور اشفاق منگی نے نیوز ویک میں شائع ہونے والے جناب الطاف حسین کے انٹرویو پر سندھی صحافیوں کے تاثرات کو سراہا اور کہا کہ امریکی جریدہ نیوز ویک ایک عالمی معیار کا رسالہ ہے اس امریکی جریدے نے جناب الطاف حسین کی حقیقت پسندانہ باتوں کو سچ قرار دیتے ہوئے انہیں دی رائٹ مین کا لقب دیا ، نیوز ویک کی اپنی ایک ساکھ ہے اس نے جناب الطاف حسین کو سچا اورحقیقت پسند قرار دیا ہے 

9/29/2024 2:16:53 PM