Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی ہدایت پر ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا


الطاف حسین کی ہدایت پر ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا
 Posted on: 8/11/2014
الطاف حسین کی ہدایت پر ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا 
طبی کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز یوم شہداء کے شرکاء کو علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں
ایم کیوایم کے تحت یوم شہداء کے شرکاء کیلئے کھانا، پانی اور دودھ کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے 
یوم شہداء کے شرکاء کوکھانا ، پانی ، دودھ اور طبی امداد کی فراہمی پر ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں
ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کوالطاف حسین کا خراج تحسین
لندن۔۔۔11، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ماڈل ٹاؤن لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے تحت یوم شہداء کے شرکاء کوطبی امداد کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے جبکہ ایم کیوایم کے تحت یوم شہداء کے شرکاء کیلئے کھانا، پانی اور بچوں کیلئے دودھ فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ماڈل ٹاؤن لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے قریب میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے جہاں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف یوم شہداء کے شرکاء کو علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کی رہائش گاہ پریوم شہداء کے شرکاء کیلئے کھانا، پانی اور دودھ کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اورآج بھی ایم کیوایم کے تحت ہزاروں شرکاء کو کھانا ، پانی اور دودھ فراہم کیاگیا جسے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے ۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں یوم شہداء کے شرکاء کو علاج ومعالجہ کی سہولیات ، کھانا ، پانی اور بچوں کیلئے دودھ کی فراہمی کے سلسلے میں دن رات مصروف رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم لاہور زون کے ذمہ داران ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کو سلام تحسین اور زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

*****


9/29/2024 2:19:07 PM