Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت عوام کو انکے آئینی و قانونی حق سے محروم رکھ کر ڈرامے بازی کر رہی ہے، رہنما ایم کیوا یم وسیم اختر


حکومت عوام کو انکے آئینی و قانونی حق سے محروم رکھ کر ڈرامے بازی کر رہی ہے، رہنما ایم کیوا یم وسیم اختر
 Posted on: 8/10/2014
حکومت عوام کو انکے آئینی و قانونی حق سے محروم رکھ کر ڈرامے بازی کر رہی ہے، رہنما ایم کیوا یم وسیم اختر
اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے کبھی بھی ملک کے محروم و غریب عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے
مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کے ایم کیو ایم کے متعلق مضحکہ خیز بیان پر تبصرہ
کراچی ۔۔۔10اگست 2014ء
متحدہ قومی موو منٹ کے رہنما وسیم اختر نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کے ایم کیو ایم سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کسی بھی قسم کے سیاسی یا ذاتی انتقام کا درس نہیں دیتی اور ایسا عمل جمہوریت کے سراسرمنافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور قائد تحریک الطاف حسین نے بھی ہمیں سیاست برائے خدمت کا درس دیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا ہر پاکستانی کا جمہوری اور آئینی حق ہے اور حکومت عوام کو انکے اس آئینی و قانونی حق سے محروم رکھ کر ڈرامے بازی کر رہی ہے ۔وسیم اختر نے مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کو مخاطب کرکے کہا کہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے آج خود جمہوریت کے دشمن بنے ہوئے ہیں اور اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے کبھی بھی ملک کے محروم و غریب عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے لہٰذا انھیں اس قسم کے مضحکہ خیز بیانات دینے سے اجتنا ب کر نا چاہئے۔

9/29/2024 2:21:25 PM