رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال کی گونا گوں مصروفیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی ذمہ داریاں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور رکن کی حیثیت سے واپس لیکر ان کی خدمات سینٹرل انفارمیشن کمیٹی کے سپرد کردی ہیں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کے رکن اور صو بائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد کو بھی رابطہ کمیٹی کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا ہے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے
کراچی:۔۔۔10؍اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابط کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال کی گو ناگوں مصروفیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی ذمہ داریان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور رکن کی حیثیت سے واپس لیکر ان کی خدمات سینٹرل انفارمیشن کمیٹی کے سپرد کردی ہیں کہ انہیں جو بھی وقت ملے وہ اپنی صلاحیتیں نیو ز کمیٹی کو دی ، دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کے رکن اور صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد کو بھی رابطہ کمیٹی کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا ہے کہ تاکہ وہ بحیثیت وزیر صحت اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کر سکیں اور سندھ میں صحت سے متعلق معاملات کو بہت کر سکیں، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی تو ثیق کر دی ہے ۔