Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہورمیں پولیس اورپاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم افسوسناک ہے۔ ایم کیوایم


 Posted on: 8/8/2014 1
لاہورمیں پولیس اورپاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم افسوسناک ہے۔ ایم کیوایم
خدارا تشددکے بجائے امن اورافہام وتفہیم کاراستہ اختیارکیاجائے۔ فریقین سے اپیل
احتجاج کوریاستی طاقت سے دبانا کسی بھی طرح جمہوری طرزعمل قرارنہیں دیاجاسکتا۔متحدہ قومی موومنٹ
خدارا لاٹھی،گولی اورریاستی طاقت کے ذریعے عوام کے احتجاج کودبانے اور طاقت کے استعمال سے ہرقیمت پرگریز کیاجائے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
معاملات کے حل کیلئے ضبط وتحمل اورافہام وتفہیم کا راستہ اختیار کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی کاحکومت سے مطالبہ
مظاہرین اپنے مؤقف کیلئے احتجاج ضرور کریں لیکن خداراقانون کواپنے ہاتھ میں نہ لیں، اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور پوری کوشش کریں کہ ان کااحتجاج پرامن ہو۔ایم کیوایم کی اپیل

کراچی۔۔۔8، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہورمیں پولیس اورپاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے دونوں فریقین سے اپیل کی ہے کہ خدارا تشددکے بجائے امن اورافہام وتفہیم کاراستہ اختیارکیاجائے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اپنے مؤقف کیلئے احتجاج کرناہرفرداورجماعت کاآئینی ،قانونی اورجمہوری حق ہے اوراس احتجاج کوریاستی طاقت سے دبانا کسی بھی طرح جمہوری طرزعمل قرارنہیں دیاجاسکتا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دوروز سے لاہورمیں پولیس کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائش گاہ اورمنہاج القرآن کے سیکریٹریٹ کاجس طرح محاصرہ کیا گیاہے وہ غیرمناسب ہے اورہم مسلسل مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ اس محاصرے کاخاتمہ کیاجائے لیکن افسوس کہ ایسا نہیں کیا گیا اور آج پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشددکیاگیاجس سے عوام کے جذبات بھڑک اٹھے اور عوام کی جانب سے بھی جذباتی ردعمل کیاگیا ،اس ساری صورتحال کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جوانتہائی افسوسناک ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم نے حکمرانوں سے پہلے بھی کہا تھا اوراب پھرکہتے ہیں کہ خدارا لاٹھی،گولی اورریاستی طاقت کے ذریعے عوام کے احتجاج کودبانے اورعوام کے خلاف طاقت کے استعمال سے ہر قیمت پرگریز کیاجائے اورمعاملات کے حل کیلئے طاقت کے بجائے ضبط وتحمل اورافہام وتفہیم کا راستہ اختیار کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے مظاہرین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے مؤقف کیلئے احتجاج ضرور کریں لیکن خداراقانون کواپنے ہاتھ میں نہ لیں، اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور پوری کوشش کریں کہ ان کااحتجاج پرامن ہو ۔

9/29/2024 2:22:33 PM