Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معروف ماہرتعلیم میڈم انیتا غلام علی کے انتقال پرقائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار تعزیت


معروف ماہرتعلیم میڈم انیتا غلام علی کے انتقال پرقائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار تعزیت
 Posted on: 8/8/2014 1
معروف ماہرتعلیم میڈم انیتا غلام علی کے انتقال پرقائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار تعزیت
میڈم انیتا غلام علی ایک مشفق استاد اورانسان دوست شخصیت تھیں، الطاف حسین
مرحومہ اپنی ذات میں ایک ادارہ تھیں،ان کے انتقال سے ملک ایک اعلیٰ یونیورسٹی سے محروم ہوگیاہے، الطاف حسین
تعلیم کے فروغ ، انسانی حقوق کی جدوجہد اور جمہوریت کے استحکام کیلئے مرحومہ کی خدمات
کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔8، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف ماہرتعلیم میڈم انیتا غلام علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میڈم انیتا غلام علی ایک مشفق استاد ،انسان دوست شخصی اورہرایک کے دکھ درد میں کام آنے والی شخصیت تھیں۔ تعلیم کے فروغ ،طلباء کے حقوق، انسانی حقوق کی جدوجہد اور جمہوریت کے استحکام کیلئے مرحومہ کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مرحومہ اپنی ذات میں ایک ادارہ تھیں،ان کے انتقال سے ملک ایک انتہائی اعلیٰ یونیورسٹی سے محروم ہوگیاہے اوران کے انتقال سے تعلیم کے شعبہ میں پیداہونے والے خلاء کو پُر کرنے میں شائد برسوں لگیں۔جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجاب بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔(آمین)



9/29/2024 2:22:00 PM